پیرس اولمپکس سے قبل نائیکی کے مصنوعی ذہانت سے تیار جوتے

نائیکی کے مطابق یہ جوتے برانڈ کے ٹاپ ایتھلیٹس کا انٹرویو کر کے ڈیزائن کیے گئے ہیں۔

11 اپریل، 2024 کی اس تصویر میں پیرس میں نائیکی کے تیار کردہ جوتے ایک نمائش میں رکھے گئے ہیں(روئٹرز)

نائیکی نے رواں موسم گرما میں پیرس اولمپکس 2024 سے قبل مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے کیلیان ایم باپے جیسے ٹاپ ایتھلیٹس کے لیے ڈیزائن کیے گئے 13 ہائپر فیوچر ایتھلیٹک جوتوں کی رونمائی کی ہے۔

جمعرات کو پیرس کے پالے برونی آرت نامی عمارت میں ہونے والی تقریب میں سپرنٹر شا کیری رچرڈسن، میراتھن ایتھلیٹ ایلیوڈ کپچوگے اور این بی اے سٹار وکٹر ویمبانیاما جیسی شخصیات کے لیے نمونے کے جوتے پیش کیے گئے۔

ان ڈیزائنوں میں، جو فروخت کے لیے پیش نہیں کیے جائیں گے، ڈرامائی خصوصیات شامل ہیں جن میں رچرڈسن کے گہرے ٹریک والے جوتوں کے ٹخنے تک کپڑے کا ہیلکس اور ایم باپے کے ماڈل کی پشت پر ایک چمکدار اور شفاف پر شامل ہے۔

نائیکی کے مطابق یہ جوتے برانڈ کے ٹاپ ایتھلیٹس کا انٹرویو کر کے ڈیزائن کیے گئے تھے اور پھر پروٹوٹائپ آئیڈیاز تیار کرنے کے لیے اے آئی ماڈلز کے ذریعے اپنے ڈیزائن کے تصورات کو تیار کیا گیا تھا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

جوتوں کے ان ماڈلز کو ’اے آئی آر ‘ کلیکشن کا حصہ قرار دیا گیا جوایتھلیٹ امیجنڈ ریوولیوشن کا مخفف ہے۔ اس کے لیے برانڈ کی مشہور ایئر ببل ٹیکنالوجی استعمال کی گئی۔

کمپنی نے 1970 کی دہائی سے کچھ ماڈلز کے تلووں میں ہوا سے بھرے بلبلے استعمال کیے ہیں جو مارک کی سب سے مشہور ڈیزائن خصوصیات میں سے ایک بن گئے ہیں۔

جان ہوک، جو کمپنی میں جدت طرازی کے انچارج ہیں، نے نیوز ریلیز میں کہا  کہ ’ایک بار جب آپ انہیں دیکھ لیں گے تو آپ واپس نہیں جانا چاہیں گے۔ ہم تخیل کے ساتھ انداز اور عملیت کو ضم کر رہے ہیں۔‘

پیرس میں ہونے والی تقریب میں، لیبرون جیمز جیسے نائیکی ایتھلیٹس کے حقیقی دکھائی دینے والے مجسمے رکھے گئے۔ مختلف اولمپک ٹیموں کے لیے کمپنی کی قومی کٹس کی نمائش بھی کی گئی۔ ریپر ٹریوس سکاٹ جیسی بڑی شخصیات کو تقریب میں مہمان کے طور پر مدعو کیا گیا۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کھیل