میسی کے بعد ایم باپے کا بھی پی ایس جی کلب کو الوداع کہنے کا اعلان

24 سالہ فرانسیسی سٹرائیکر کا موجودہ معاہدہ اگلے سیزن کے اختتام پر ختم ہو رہا ہے، جس میں مزید ایک سال توسیع کی گنجائش موجود ہے۔

فرانس کے سٹار فٹبالر کلیان ایم باپے نے پیر کو فٹ بال کلب پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) کو بتایا ہے کہ وہ اپنے معاہدے میں 2025 تک توسیع نہیں کروائیں گے۔

ان کے اس فیصلے کے بعد خدشہ پیدا ہو گیا ہے کہ لیونل میسی کے بعد وہ بھی اس سال موسم گرما میں فرانسیسی کلب کو خیرباد کہہ دیں گے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق 24 سالہ فرانسیسی سٹرائیکر کا موجودہ معاہدہ اگلے سیزن کے اختتام پر ختم ہو رہا ہے، جس میں مزید ایک سال توسیع کی گنجائش موجود ہے۔

اگر ایم باپے نے نئے معاہدے پر دستخط نہ کیے تو اس بات کا خطرہ ہے کہ فرانسیسی چیمپیئنز ایک سال کے عرصے میں ان سے محروم ہو جائیں گے۔ اس لیے یہ خطرہ مول لینے کی بجائے ہو سکتا ہے کہ اب فرانسیسی فٹ بال کلب رواں موسم گرما میں ان کی خدمات کسی اور کلب کو فروخت کرنے کی کوشش کرے گا تاکہ اچھی رقم مل سکے کیونکہ انہیں دنیا کے بہترین فٹ بالروں میں سے ایک مانا جاتا ہے۔

اپنے معاہدے میں توسیع نہ لینے کے فیصلے کا اعلان ایم باپے نے فٹ کلب کو لکھے گئے ایک خط میں کیا۔ فرانس کے کھیلوں کی خبریں دینے والے اخبار ’لے کیپ‘ نے اس خط کے بارے میں انکشاف کیا۔

ایم باپے کا خیرباد کہنا انٹر میامی کا حصہ بننے والے لیونل میسی کے بعد پی ایس جی کے لیے نیا دھچکا ہو گا۔ ایم باپے کے پاس فیصلہ کرنے کے لیے 31 جولائی 2023 تک کی ڈیڈ لائن تھی۔

ایم باپے کا کسی دوسری ٹیم میں جانے کا فیصلہ ان کے کچھ عرصہ قبل کیے گئے اس فیصلے کے بعد سامنے آیا ہے جب انہوں نے ریئل میڈرڈ کی جانب سے کی گئی پیشکش کو ٹھکرا دیا تھا۔ اس وقت انہوں نے اپنی موجودہ ٹیم پیرس سینٹ جرمین کے ساتھ اپنے معاہدے میں توسیع اور پارک ڈے پرنسز نامی اپنے سٹیڈیم میں رہنے کا انتخاب کرکے سب کو حیران کردیا تھا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ریئل میڈرڈ ایم باپے کی خدمات حاصل کرنے کے خواہش مند فٹ کلبوں میں ایک بار پھر سب سے آگے ہو گا۔ پیر کی رات اس ضمن میں سوال کا ایم باپے کی ٹیم نے کوئی جواب نہیں دیا۔

 2024 کے موسم گرما میں اپنے موجودہ معاہدے کے اختتام پر سٹرائیکر کی مفت میں روانگی پی ایس جی کے لیے تباہ کن ثابت ہوگی۔ ٹیم میں پیدا ہونے والے خلا کے علاوہ کلب ان لاکھوں یوروز سے بھی محروم ہو جائے گا جو کھلاڑی کی دوسری ٹیم کو منتقلی کی صورت میں حاصل ہو سکتے ہیں۔

برازیل سے تعلق رکھنے والے ساتھی سٹار سٹرائیکر نیمار کا مستقبل بھی مبہم دکھائی دے رہا ہے،  جن کا معاہدہ 2025 تک ہے۔ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں فٹ بال کے کھیل کے معاملے میں رواں موسم گرما میں اہم تبدیلیوں کا امکان ہے۔

امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق فٹ بال کلب اور ایم باپے کے درمیان خط و کتابت سے واقف ایک شخص نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ پی ایس جی ایم باپے کو مفت میں جانے کی اجازت نہیں دے گا، جس کے بعد دوسرے فٹ بال کلبوں کی جانب سے فوری طور پر بولی دینے اور رواں موسم گرما میں کھلاڑی کی منتقلی کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔

پی ایس جی حکمت اپنی عملی میں تبدیلی کی منصوبہ بندی  کر رہا ہے کیوں کہ موجودہ حکمت عملی سٹار کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کر کے یورپ میں کامیابی لانے میں ناکام رہی ہے۔ اب توجہ نوجوان فرانسیسی ٹیلنٹ پر ہوگی۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی فٹ بال