جب پاکستان سے محبت کا ذکر ہوتا ہے ، ترانے بجتے ہیں تو ہم جھنڈے اور جھنڈیا ہر طرف دیکھتے ہیں۔
اس تمام تر ماحول میں اس بار ایک ایسی سرگرمی کا آغآز ہورہا ہے جس سے پاکستان کی آنے والی نسلوں کو فائدہ ہو گا۔
پاکستان میں ہر سال یوم آزادی کے موقع لوگ پرچم اور جھنڈیاں لگا کر وطن سے محبت کا اظہار کرتے ہیں لیکن اس بار جشن آزادی کو ایک نیا رخ دیا گیا ہے اور سبز پرچم کے ساتھ سبز پودے بھی لگا کر یوم آزادی منانے کی مہم چلائی جا رہی ہے۔
اس مرتبہ حکومت کی جانب سے ’پلانٹ فار پاکستان مہم‘ کا آغاز کیا گیا ہے، جس کے تحت اسلام آبا د میں وطن سے محبت کی خاطر 14 آگست تک پودے لگانے کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
شہری بھی اس یوم آزادی منانے کی غرض سے سبز ہلالی جھنڈا خریدنے کے علاوہ ایک پودا بھی خرید کر لگا رہے ہیں تاکہ ماحول کو سرسبز بنایا جا سکے۔
اس حوالے سے پورے وفاقی دارالحکومت اور راولپنڈی میں جھنڈوں کے سٹالز اور دکانوں پر شہریوں سے پوچھے گیا کہ ان کو یہ بات کیسے پہنچی اور وہ جھنڈے کیساتھ پودا کیسے اور کہا لگا رہے ہیں۔