سٹیٹ بینک آف پاکستان نے منگل کو ملک کے مالیاتی موبائل والٹ ایزی پیسہ کو ڈیجیٹل ریٹیل بینکنگ (ڈی آر بی) کا پہلا لائسنس جاری کر دیا۔
گورنر مرکزی بینک جمیل احمد نے آج کراچی میں ایک تقریب کے دوران ڈی آر بی کا پہلا لائسنس ایزی پیسہ بینک لمیٹڈ کو دیا۔
سٹیٹ بینک نے ایک بیان میں توقع ظاہر کی کہ ایزی پیسہ بینک لمیٹڈ کو ڈی آر بی لائسنس دیے جانے سے جدت طرازی کو فروغ ملے گا، مالی شمولیت میں اضافہ ہو گا اور سستی ڈیجیٹل مالی خدمات عام لوگوں کی پہنچ میں ہوں گی۔
تقریب میں ڈیجیٹل بینکوں کے سی ای اوز، پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے ارکان، بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ارکان اور ایزی پیسہ بینک کی سینیئر انتظامیہ اور سٹیٹ بینک کے سینئر حکام نے موجود تھے۔
ایزی پیسہ
ایزی پیسہ پاکستان میں ایک موبائل والٹ اور ادائیگی کی سروس ہے جو صارفین کو ادائیگی کرنے، رقم کی منتقلی اور مالیاتی خدمات تک رسائی کی اجازت دیتی ہے۔ اس کی بنیاد ٹیلی نار پاکستان نے 2009 میں رکھی تھی۔
ریٹیل ڈیجیٹل بینکنگ
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
سٹیٹ بینک کی ویب سائٹ کر مطابق: ’ڈیجیٹل بینک کی تعریف ایک ایسے بینک کے طور پر کی گئی ہے، جو بینک کی روایتی شاخوں کے بجائے تمام قسم کی مالیاتی مصنوعات اور خدمات بنیادی طور پر ڈیجیٹل پلیٹ فارمز یا الیکٹرانک چینلز کے ذریعے پیش کرتا ہے۔‘
بینکنگ خدمات فراہم کرنے والی بین الاقوامی ادارے کوگنائزنٹ کے مطابق: ’ڈیجیٹل ریٹیل بینکنگ سے مراد تمام ریٹیل بینکنگ خدمات فراہم کرنا ہے، بشمول اکاؤنٹ کھولنا (چیکنگ، بچت اور ڈپازٹ)، فنڈز کی منتقلی اور قرضے اور بینک کارڈز وغیرہ، جو صرف آن لائن طریقہ سے ہو گا۔
ڈیجیٹل ریٹیل بینکنگ کے کاروباری فوائد
بینکوں کے لیے ڈیجیٹل ریٹیل بینکنگ کے کاروباری فوائد میں تیزی سے صارفین کا حصول شامل ہے۔
بہتر کسٹمر کا تجربہ (اور اس وجہ سے کسٹمر کی وفاداری)، نئی اور اختراعی مصنوعات اور خدمات کی تیز تر ترقی اور رول آؤٹ، آپریشن کی لاگت میں کمی اور اعلی قیمت مقررہ اثاثوں پر کم انحصار ہیں۔