ایران میں اسرائیل کے لیے جاسوسی پر ایک شخص کو پھانسی

ایران کی عدالتی خبر رساں ایجنسی میزان کے مطابق پدرام مدنی کو 2020 میں گرفتار کیا گیا تھا، جن پر الزام تھا کہ انہوں نے ایران کے اہم مقامات سے متعلق خفیہ معلومات اسرائیل تک پہنچانے کی کوشش کی۔

ایرانی پولیس کے اہلکار دو دسمبر 2024 کو تہران میں ایک سڑک پر پہرہ دے رہے ہیں (اے ایف پی)

ایران کی عدالتی خبر رساں ایجنسی میزان نے بدھ کو رپورٹ کیا ہے کہ اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں ایک شخص کو پھانسی دے دی گئی۔

رپورٹ کے مطابق اس شخص کی شناخت پدرام مدنی کے طور پر کی گئی ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

 خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق اسرائیل کے ساتھ کئی دہائیوں سے جاری خفیہ جنگ کے دوران ایران نے متعدد افراد کو پھانسی دی ہے جن پر اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد سے تعلقات اور ملک کے اندر اس کے آپریشنز میں مدد فراہم کرنے کے الزامات عائد کیے گئے۔

ان کارروائیوں میں ایران کے جوہری پروگرام کو کمزور کرنے کی غرض سے قتل اور تخریب کاری جیسے اقدامات شامل ہیں۔

’میزان‘ کے مطابق پدرام مدنی کو 2020 میں گرفتار کیا گیا تھا، جن پر الزام تھا کہ انہوں نے ایران کے اہم مقامات سے متعلق خفیہ معلومات اسرائیل تک پہنچانے کی کوشش کی۔ ان پر غیر قانونی ذرائع سے دولت اکٹھی کرنے کا بھی الزام تھا۔

گذشتہ ماہ ایک اور ایرانی شہری محسن لنگر نشین کو موساد کے ساتھ جاسوسی اور انٹیلی جنس تعاون کے الزامات پر پھانسی دی گئی تھی۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا