پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے پارٹی کو قومی اسمبلی کی تمام کمیٹیوں سے مستعفی ہونے اور ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کی ہدایت کی ہے۔
اس بات کا اعلان عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے منگل کو اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد جیل کے باہر ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے بتایا ’عمران خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی قومی اسمبلی کی تمام کمیٹیوں سے فوری طور پر مستعفی ہو جائے۔‘
بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کے حصہ لینے کے حوالے سے پوچھے جانے والے ایک سوال کے جواب میں علیمہ خان نے کہا کہ ’عمران خان کی رائے ہے کہ ہمیں ان انتخابات کو قانونی شکل نہیں چاہیے لیکن ان کے اس فیصلے پر پی ٹی آئی کے رہنما بیٹھیں اور سوچ بچار کے بعد فیصلہ کریں اور کل (بدھ) کو انہیں آگاہ کریں تاکہ وہ پھر اس پر حتمی فیصلہ کریں۔‘
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
کیا پارٹی عمران خان کی رائے سے اختلاف کر سکتی ہے؟ اس سوال کے جوان میں ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا تھا کہ عمران خان کئی مہینوں سے باہر کی صورت حال سے واقف نہیں تھے لہذا ان کو باہر موجود لوگوں کی رائے معلوم کرنا ضروری ہے اور یہ پارٹی جمہوری اقدار پر یقین رکھتی اور بانی پی ٹی آئی لوگوں کی آرا کی بنیاد پر ہی فیصلہ کرتے ہیں۔
علیمہ خان نے دیگر دونوں بہنوں کے ہمراہ ذرائع ابلاغ کے سامنے کارکنان کا شکریہ ادا کیا اور تین ماہ بعد بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پر اللہ کا شکر ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ سلمان اکرم راجا، بیرسٹرگوہر اورعلی ظفر سمیت باقی وکلا کی ملاقات بھی ہوئی، بانی پی ٹی آئی کی صحت بالکل ٹھیک ہے، ان کی آنکھ میں کوئی مسئلہ ہے اس کے لیے عدالت میں درخواست دے رہے ہیں، ان کی آنکھوں کے علاج کے لیے پمزہسپتال اسلام آباد کے ڈاکٹرز آئیں۔
انہوں نے بتایاکہ بانی پی ٹی آئی نے بونیراوردیگرعلاقوں میں سیلاب کی تباہ کاری پرافسوس کا اظہار کیا۔