اسرائیلی حملے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، قطری عوام کے ساتھ ہیں: شہباز شریف

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ان کی قطر کے امیر سے بات ہوئی ہے جس میں انہوں نے انہیں یقین دلایا کہ اس ’مشکل وقت‘ ان کے ساتھ ہیں۔

پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے بدھ کو ایک بار پھر اسرائیل کے قطر پر حالیہ حملے کی مذمت کی اور قطری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں کابینہ اجلاس کے بعد بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی قطر کے امیر سے بات ہوئی ہے جس میں انہوں نے انہیں یقین دلایا ہے کہ اس ’مشکل وقت میں ہم ان کے ساتھ ہیں۔‘

اسرائیل نے منگل کو دوحہ میں حماس قیادت کو نشانہ بنایا تھا جس کی جس پر مشرق وسطیٰ اور عالمی سطح پر شدید مذمت سامنے آئی۔

حماس کے مطابق اس حملے میں ان کے پانچ ارکان قتل کیے گئے جن میں غزہ کے جلاوطن رہنما خلیل الحیہ کے صاحبزادے بھی شامل ہیں۔

پاکستان اور سعودی عرب سمیت کئی ممالک نے منگل کو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کی تھی۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے منگل کو فون پر قطر کے امیر سے گفتگو میں اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے ’مجرمانہ اقدام‘ قرار دیا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی پر منگل کو شائع ہونے والے بیان کے مطابق ’ولی عہد شہزادہ نے ریاست قطر کے ساتھ مملکت کی مکمل یکجہتی اور قطر پر اسرائیلی حملے کی مذمت کا اظہار کیا، جو کہ ایک مجرمانہ اقدام اور بین الاقوامی قوانین و ضوابط کی صریح خلاف ورزی ہے۔‘

اسلام آباد میں بدھ کو کابینہ اجلاس سے خطاب میں پاکستان میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ’قطر میں اسرائیل نے جو سفاکانہ حملہ کیا، بربریت کی اور خودمختار ملک کے خلاف جو جارحیت کی ہے اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

شہباز شریف نے کہا کہ ’قطر کے امیر سے خود کل رات بات کی انہوں نے پاکستان کے عوام اور حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

’اس مشکل وقت میں ہم نے سٹینڈ لیا قطری بہن بھائیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان کیا۔‘

وزیر اعظم پاکستان نے کہا کہ ’ان کو (قطری امیر) میں نے یقین دہانی کروائی کہ ہم اس مشکل وقت میں آپ کے ساتھ ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’فلسطین میں اس وقت جو خون بہایا جا رہا ہے اور جو بے گناہ بچے، جوان، بہنوں ماؤں کو جس طرح شہید کیا جا رہا ہے دنیا کی تاریخ میں اس سے سفاکانہ، بربریت اور ظلم و ستم کی نظہیر نہیں ملتی۔‘

دوسری جانب اسرائیل کے دوحہ میں حماس رہنماؤں پر حملوں کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بدھ کو ہنگامی اجلاس منعقد کیا جا رہا ہے جس میں خطے کی صورت حال پر غور کیا جائے گا۔

خبر رساں ادارے روئٹرز نے سفارتی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا ہے کہ سلامتی کونسل کا یہ اجلاس پاکستان اور الجزائر سمیت کئی ملکوں کی درخواست پر طلب کیا گیا ہے۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا