’غزہ میں جنگ ختم کرنا چاہتے ہیں‘: ٹرمپ کی عرب اسلامی ممالک کے رہنماؤں سے ملاقات

خصوصی اجلاس کے آغاز سے قبل صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم غزہ میں جنگ کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ پر اسرائیل کی جنگ کے خاتمے کے اپنے منصوبے پر بات کرنے کے لیے پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف سمیت مسلم رہنماؤں سے نیویارک میں بدھ کو ملاقات کی۔

منتخب عرب اسلامی ممالک کے رہنماؤں کے خصوصی اجلاس کی میزبانی صدر ٹرمپ اور قطر کےامیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے کی جس میں غزہ پر اسرائیلی جارحیت روکنے اور قیدیوں کی رہائی پر گفتگو کی گئی۔ اس اجلاس میں پاکستان، سعودی عرب، قطر، متحدہ عرب امارات، مصر، اردن، ترکی اور انڈونیشیا کے رہنما شریک تھے۔ 

صدر ٹرمپ نے عالمی رہنماؤں کے ساتھ باضابطہ مشاورت کے آغاز سے قبل کہا کہ ’ہم نے یہاں 32 ملاقاتیں کیں، یہ ایک بہت اہم ہے کیونکہ ہم ایک ایسی چیز کو ختم کرنے والے ہیں جو شاید کبھی شروع نہیں ہونا چاہیے تھا۔‘

امریکی صدر نے کہا کہ ’ہم غزہ میں جنگ کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔ ہم اسے ختم کرنے جا رہے ہیں۔ ہم اسے ختم کرنے جا رہے ہیں۔ شاید ہم اسے ابھی ختم کر سکتے ہیں۔‘ انہوں نے کہا کہ ہم یہاں یہ اس بات کا جائزہ لینے کے لیے اکٹھے ہیں کہ کیا ہم قیدیوں کو واپس لا سکتے ہیں اور جنگ ختم کر سکتے ہیں۔

قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے اتنے اہم وقت میں اتنی اہم ملاقات کی میزبانی پر امریکی صدر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ صرف جنگ کو روکنے اور قیدیوں کو واپس لانے کے لیے موجود ہیں۔

قطری رہنما نے کہا کہ ’ہم اس جنگ کو ختم کرنے اور غزہ کے لوگوں کی مدد کے لیے آپ کی قیادت پر بھی اعتماد کرتے ہیں۔‘

’جنگ فوری بند کرو‘

اس سے قبل اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے عالمی طاقتوں پر زور دیا کہ وہ غزہ میں قید قیدیوں کی رہائی پر توجہ مرکوز کریں۔

ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ ’قیدیوں کے لیے جنگ بندی‘ کا معاہدہ چاہتا ہے جس میں زندہ اور مردہ تمام قیدیوں کی واپسی ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں غزہ میں جنگ کو فوری طور پر روکنا ہو گا۔

ٹرمپ کے خطاب جنرل اسمبلی سے خطاب پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے، وزیر اعظم شہباز شریف نے امریکی صدر کے ’دنیا میں امن کے قیام کے عزم‘ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ ’حقیقت میں امن پسند آدمی‘ ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد میں ایوان وزیراعظم سے جاری ہونے والے ایک بیان میں بتایا گیا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے منگل کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کی میزبانی میں ہونے والے عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کی۔

ملاقات سے قبل وزیراعظم نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی، اردن کے شاہ عبداللہ دوم اور انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو سے بھی ملاقاتیں کیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی عرب اسلامی سربراہی اجلاس کے اختتام پر وزیر اعظم شہباز شریف سے غیر رسمی ملاقات ہوئی۔

 وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے 25 سمتبر کو ون آن ون ملاقات کا بھی امکان ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ  امریکی صدر  دنیا میں امن قائم کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنرل اسمبلی سے خطاب میں اہم باتیں کیں اور انہوں نے پاک بھارت جنگ بند کرانے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا