انڈیا، افغانستان کا مشترکہ چیمبر آف کامرس کے قیام پر اتفاق

افغان وزارت صنعت و تجارت نے کہا کہ انڈیا اور افغانستان نے تجارت اور ٹرانزٹ تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے ’مشترکہ چیمبر آف کامرس بنانے اور چابہار بندرگاہ سے متعلق بقایا مسائل کو حل کرنے‘ پر اتفاق کیا ہے۔

20 نومبر کی اس تصویر میں افغان وزیر تجارت نور الدین عزیزی اور انڈین وزیر خارجہ جے ایس شنکر دہلی میں ملاقات کے بعد مصافحہ کرتے ہوئے (افغان وزارت تجارت / ایکس) 

افغان وزارت صنعت و تجارت نے کہا کہ انڈیا اور افغانستان نے تجارت اور ٹرانزٹ تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے ’مشترکہ چیمبر آف کامرس بنانے اور چابہار بندرگاہ سے متعلق بقایا مسائل کو حل کرنے‘ پر اتفاق کیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر افغان وزارت نے جمعرات کو ایک پوسٹ میں کہا کہ انڈیا میں موجود افغان وزیر نورالدین عزیزی نے نئی دہلی میں انڈین وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر سے ملاقات کی تاکہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو وسعت دینے پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔

افغان وزیر تجارت نورالدین عزیزی انڈیا کے سرکاری دورے پر بدھ کو دہلی پہنچے تھے۔ ان کے دورے کا مقصد دہلی اور کابل کے درمیان ساتھ دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے تعاون کو آگے بڑھانے کے لیے بات چیت کرنا ہے۔ 

وزیر تجارت کا یہ دورہ اکتوبر میں افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی کے پانچ روزہ دورے کے بعد ہوا ہے۔ 

اکتوبر میں افغان وزیر خارجہ کے دورے کے دوران پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی جھڑپیں ہوئیں تھیں جن کی وجہ سے اسلام آباد اور کابل کے درمیان سفارتی تعلقات کشیدہ ہوئے۔

اکتوبر سے دونوں ملکوں کے درمیان تمام سرحدیں تجارت کے لیے تاحال بند ہیں اور سرحدی راستوں کے دونوں اطراف اشیائے خوردو نوش اور دوسرے مال سے لدے ہزاروں ٹرک کھڑےئ ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

حال ہی میں کابل انتظامیہ نے افغان تاجروں کو پاکستان کے علاوہ متبادل تجارتی راستوں کی تلاش کی ترغیت دی ہے۔

افغانستان کی ایئر لائن آریانا ایئر نے گذشتہ ہفتے ایک اعلامیے میں افغان حکومت کی ہدایت پر 16 نومبر سے افغان مصنوعات انڈیا پہنچانے کے لیے ایئر کارگو کا آغاز کرنے کا اعلان کیا تھا۔ 

افغان وزارت تجارت کی ایکس پر پوسٹ میں کہا گیا کہ نور الدین عزیزی اور انڈین وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے ’چابہار بندرگاہ کی آپریشنل صلاحیت کو بڑھانے، نئے کمرشل اتاشیوں کی تقرری اور افغانستان کے نجی شعبے کے اراکین کے لیے ویزا کی سہولت کو بہتر بنانے کے بارے میں تفصیلی بات چیت کی۔‘

پوسٹ کے مطابق، ’دونوں وفود نے پہلے سے قائم مشترکہ ورکنگ گروپ کو دوبارہ فعال کرنے، ایک مشترکہ چیمبر آف کامرس بنانے اور چابہار بندرگاہ سے متعلق بقایا مسائل کو حل کرنے پر اتفاق کیا تاکہ تجارت اور ٹرانزٹ تعاون کو مضبوط کیا جا سکے۔‘

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا