فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے اپنے بیان میں کہا عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاعات پر لکی مروت کے علاقے پہاڑ خیل میں سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشترکہ کارروائی کی۔
بیان کے مطابق یہ کارروائیاں 20 اور 21 نومبر کو کی گئیں جن میں عسکریت پسندوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا اور شدید فائرنگ کے تبادلے میں 10 عسکریت پسند مارے گئے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
اسی طرح ڈیرہ اسماعیل خان میں ہوئی کارروائی میں تین عسکریت پسند جان سے گئے۔
جمعرات کو آئی ایس پی آر نے دو مختلف بیانوں میں کہا تھا کہ صوبے میں سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں 30 عسکریت پسند مارے گئے۔
ایک بیان میں بتایا گیا کہ ضلع مہمند میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس آپریشن کیا، جس میں چار عسکریت پسند مارے گئے۔
اسی طرح ضلع لکی مروت میں انٹیلی جنس کارروائی میں دو جبکہ ضلع ٹانک میں ایک عسکریت پسند کی موت ہوئی۔
19 نومبر کو ضلع کرم میں دو الگ مقامات پر کارروائیوں میں کل 23 عسکریت پسند مارے گئے تھے۔