اسرائیلی فوج کا مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں فوجی آپریشن شروع

آپریشن کا مقصد ’علاقے میں مزاحمت کاروں کے بنیادی ڈھانچے کو ختم کرنا‘ بتایا گیا ہے۔

29 ستمبر 2025 کو جنوبی غزہ میں خان یونس میں اسرائیلی حملے کے بعد دھواں اٹھ رہا ہے (عمر القطا / اے ایف پی)

اسرائیلی فوج کے اعلان کے مطابق اس نے آج پیر کو مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں ایک فوجی آپریشن شروع کر دیا ہے۔

کارروائی میں شاباک اور بارڈر گارڈز کے اہل کار بھی شریک ہیں اور یہ کئی روز تک جاری رہے گی۔ آپریشن کا مقصد ’علاقے میں مزاحمت کاروں کے بنیادی ڈھانچے کو ختم کرنا‘ بتایا گیا ہے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان کے مطابق فوجی اہل کاروں اور شاباک نے گذشتہ رات الخلیل شہر کے علاقے جبل جوہر میں ہتھیاروں کو ختم کرنے کے لیے ایک ’وسیع آپریشن‘ شروع کیا۔

فلسطینی اسیران کے کلب نے بتایا ہے کہ اسرائیل نے جمعرات کی شب اور اگلی صبح مغربی کنارے میں 50 فلسطینیوں کو گرفتار کر کے ان سے تحقیقات کیں۔

کلب نے واضح کیا کہ گرفتاریاں اور پوچھ گچھ کا عمل خاص طور پر الخلیل کے قصبے الشیوخ اور جنین کے قصبے کفر رادی میں مرکوز رہا۔

فلسطینی سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی گرفتار شدگان کی تعداد 9300 سے تجاوز کر چکی ہے۔ ان میں 49 خواتین اور 18 سال سے کم عمر 350 بچے شامل ہیں۔

ٹونی بلیئر

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

برطانیہ کے سابق وزیر اعظم ٹونی بلیئر نے خود کو اس مطالبے سے الگ رکھا ہے کہ عالمی ممالک سے ’کونسل آف پِیس‘ کی مستقل رکنیت کے بدلے ایک ارب ڈالر ادا کرنے کا تقاضا کیا جائے۔

بلیئر کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سربراہی میں قائم کونسل کی انتظامی باڈی میں شامل کیا ہے۔

ٹونی بلیئر نے فیس کے اس مطالبے کی حمایت سے انکار کر دیا ہے، جو نئی تشکیل پانے والی کونسل کے مجوزہ منشور کا حصہ ہے۔

بلومبرگ نیوز ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ یہ اس بات کا ایک اور اشارہ ہے کہ کونسل آف پیس کی تفصیلات پر ٹرمپ کے منصوبے کے حوالے سے امریکہ کے اتحادیوں اور شراکت داروں کی جانب سے مخالفت پائی جاتی ہے۔

دوحہ فیشن ویک ملتوی

دوحہ فیشن شو کے لیے مارچ کی نئی تاریخ مقرر کی گئی ہے، یہ بات شو کے منتظمین نے بتائی کہ علاقائی سلامتی کے خدشات کی بنا پر شو مؤخر کیا گیا۔ قطر نے امریکہ کے زیرِ انتظام العدید فضائی مرکز پر بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان احتیاطی تدابیر کا اعلان کیا جس کے بعد یہ پیش رفت سامنے آئی ہے۔

منتظمین نے کہا کہ ڈیزائنرز، فنکاروں، شراکت داروں، میڈیا اور مہمانوں کی حفاظت کو ترجیح دیتے ہوئے ’بہت زیادہ احتیاط‘ کے تحت شو مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ اعلیٰ معیار کے تجربے کو یقینی بنایا جائے۔

یہ شو 19 سے 21 جنوری تک منعقد ہونا تھا۔

ملک کے بین الاقوامی میڈیا آفس کے مطابق قطر نے بدھ کو کہا کہ بڑھتی ہوئی علاقائی کشیدگی کے باعث العدید میں احتیاطی اقدامات کیے گئے جن میں بعض اہلکاروں کی روانگی شامل ہے۔

دفتر نے کہا کہ یہ اقدامات شہریوں اور رہائشیوں کے تحفظ اور اہم بنیادی ڈھانچے اور فوجی سہولیات کی حفاظت کے لیے وسیع تر کوششوں کا حصہ تھے۔ العدید میں سکیورٹی وارننگ ایک دن بعد کم کر دی گئی اور تین ذرائع نے جمعرات کو روئٹرز کو بتایا کہ صورتِ حال پر بریفنگ دی گئی۔

دوحہ فیشن شو ہر دو سال بعد منعقد ہوتا ہے جس کا آغاز قطر کو لگژری، فیشن اور تخلیقی صنعتوں کا ایک علاقائی مرکز بنانے کے لیے کیا گیا۔

یہ عموماً رن وے شوز، ڈیزائنر ‍نمائشوں اور انڈسٹری نیٹ ورکنگ کی خصوصیات رکھتا ہے جس میں ابھرتے ہوئے فنکاروں پر توجہ دی جاتی ہے۔

یہ شو قطر کی ان وسیع کوششوں کا حصہ ہے جو وہ اپنی معیشت کو متنوع بنانے اور اپنی ثقافت اورِ طرز زندگی کے شعبوں کو وسعت دینے کے ساتھ ساتھ سیاحت، ‌کھیلوں اور فنون میں سرمایہ کاری کے لیے ہو رہی ہیں۔

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا