انڈپینڈنٹ دوسرے ماہ بھی دہائی کا سب سے بڑا ڈیجیٹل برانڈ قرار

دسمبر میں دی انڈپینڈنٹ کی ویب سائٹ پر آنے والے قارئین کی تعداد دو کروڑ 65 لاکھ رہی۔

دی انڈپینڈنٹ کو 2019 کے اختتام پر لگاتار دوسرے مہینے بھی دہائی کا سب سے بڑا ڈیجیٹل نیوز برانڈ قرار دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے جاری کیے جانے والے اعداد و شمار کے مطابق دسمبر میں دی انڈپینڈنٹ کی ویب سائٹ پر آنے والے قارئین کی تعداد دو کروڑ 65 لاکھ رہی۔

تجزیہ کار فرم کومسکور نے ماہانہ اعدادوشمارمیں بتایا ہے کہ دی انڈپینڈنٹ کی ویب سائٹ نومبر سے یونیک یوزرز کے اعتبار سے برطانیہ میں سب سے بہترین اور دی گارجین ڈاٹ کام سے آگے رہی ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

کومسکور کے ڈیٹا کے مطابق بالائی سطح پر موجود یہ فرق بڑھتا جا رہا ہے اور دی انڈپینڈنٹ نے دی گارجین کی ویب سائٹ کے مقابلے میں 14 لاکھ زیادہ قارئین ریکارڈ کیے ہیں۔ یہ گذشتہ ماہ کے اعدادوشمار یعنی پانچ لاکھ 46 ہزار سے دگنے سے بھی زائد ہیں۔

یہ ریکارڈ اعدادوشمار عام انتخابات کے مہینے میں حاصل کیے گئے ہیں جن میں کنزرویٹو جماعت کو ویسٹ منسٹر میں مارگریٹ تھیچر کی 1989 میں کامیابی کے بعد سب سے بڑی کامیابی ملی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کی کارروائی بھی امریکی سیاست میں دلچسپی لینے والوں کی تعداد میں اضافے کا باعث بنی ہے۔

دی انڈپینڈنٹ کے ایڈیٹر کرسچین بروٹون کے مطابق: ’یہ ایک بہت حوصلہ افزا بات ہے کہ ہمارے قارئین کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ عام انتخابات کے مہینے میں اور ایسے وقت میں جب سیاست بہت تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے لوگ ایک قابل احترام، معتبر اور کسی سیاسی جماعت سے تعلق سے آزاد ادارے کی قدر کرتے ہیں۔‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’ہم ہمیشہ سے ان اقدار کے بارے میں بہت پرجوش اور پرعزم رہے ہیں جن کے لیے ہم آواز اٹھاتے ہیں لیکن ہم اپنے قارئین کو اس بات کا کریڈٹ دیتے ہیں کہ وہ خود اپنے دماغ سے سوچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔‘

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا