امریکی کمپنی جسے 98 فیصد ملازمین کو فارغ کرنا پڑا

امریکہ بھر میں 72 جِمز کی مالک این مہلم نے ایک پیغام میں کہا کہ لاک ڈاؤن کے باعث ان کی کمپنی خسارے میں جا رہی ہے اور ان کے پاس ملازمین کوفارغ کرنے کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں تھا۔

کرونا وائرس کی پھیلتی وبا سے دنیا بھر میں لاکھوں لوگوں کے روزگار خطرے میں پڑ گئے ہیں، خواہ وہ بزنس مالکان ہوں یا ملازم۔

وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے جو لاک ڈاؤن لگائے گئے ہیں، ان سے کاروبار کرنے والے لوگوں کو خسارہ ہو رہا ہے۔

ان وجوہات کی بنا پر امریکہ کی ایک مشہور کمپنی سالِڈ کور کی مالکن این مہلم نے اپنے 98 فیصد ملازمین کو فارغ کر دیا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

سالِڈ کور کے نام سے امریکہ بھر میں ان کے 72 جِم ہیں جو لاک ڈاؤن کی وجہ سے بند ہوگئے ہیں۔

این نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو ڈالی جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ سوچ نہیں سکتی تھیں کہ ان کو یہ قدم اٹھانا پڑے گا۔

این کا کہنا تھا:  ’اگر ہم یہ چاہتے ہیں کہ جب یہ وبا ٹلے تو لوگوں کے لیے واپسی پر روزگار کے لیے یہ کمپنی موجود ہو تو اس وقت ہمیں لوگوں کو مجبوراً نوکری سے نکالنا پڑے گا۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ اس مشکل وقت میں حکومت کو لوگوں کا سہارا بننا پڑے گا۔

 

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا