بھارت کے ’ٹیکنالوجی سی پیک‘ میں گوگل کی سرمایہ کاری

گوگل نے بھارت میں دس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا ہے جو بھارتی روپوں میں رقم 75 ہزار کروڑ روپے بنتی ہے۔

(روئٹرز)

گوگل نے بھارت میں دس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا ہے جو بھارتی روپوں میں رقم 75 ہزار کروڑ روپے بنتی ہے۔

گوگل کے بھارتی نژاد چیف ایگزیکٹیو آفیسر سندر پچائی نے پیر کو ’گوگل فار انڈیا‘ آن لائن کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ رقم پانچ سے سات سال میں خرچ کی جائے گی اور اس کے تحت شراکت داری، انفراسٹرکچر کی تعمیر اور مصنوعی ذہانت جیسے منصوبے شامل ہیں۔ 

سندر پچائی نے کہا کہ ’یہ سرمایہ کاری ہماری بھارت کے مستقبل اور اس کی ڈیجیٹل معیشت پر اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔‘

بھارت کے وزیرِ اعظم نریندر مودی نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ’آج صبح میری سندر پچائی سے انتہائی سودمند گفتگو ہوئی۔ ہم نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی، خاص پر طور ٹیکنالوجی کی طاقت سے بھارت کے کسانوں، نوجوانوں اور کاروباری شخصیات کی زندگیاں بدلنے کے بارے میں۔‘

ایک بیان میں سندر پچائی نے اس سرمایہ کاری کے خدوخال واضح کیے، جس کے اہم نکات یہ ہیں:

  • اس سرمایہ کاری کے تحت بھارتی شہریوں کو ان کی اپنی زبان میں معلومات تک رسائی دی جائے گی (یاد رہے کہ بھارت کی 22 سرکاری زبانیں ہیں)۔ 
  • سرمایہ کاروں کو اپنے کاروبار ڈیجیٹلائز کرنے میں مدد دی جائے گی۔
  • صحت، تعلیم اور زراعت کے شعبوں میں بہتری لانے کے لیے ٹیکنالوجی، خاص طور پر مصنوعی ذہانت کا استعمال کیا جائے گا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

سندر پچائی 1972 میں بھارتی ریاست تمل ناڈو میں پیدا ہوئے تھے۔ تعلیم کے لحاظ سے وہ میٹریل انجینیئر ہیں۔ وہ 2004 میں گوگل میں شامل ہوئے تھے اور ان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ کروم براؤزر اور گوگل ڈرائیو ان کی تخلیق ہیں۔ 

انہیں 2015 میں گوگل کا چیف ایگزیکٹیو آفیسر منتخب کیا گیا تھا۔ 

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی ٹیکنالوجی