'سنوکر کھلاڑیوں سے لیبارٹری کے چوہوں جیسا سلوک'

سابق عالمی نمبر ون کھلاڑی رونی اوسولیون نے برطانیہ میں کرونا وبا کے دوران سنوکر مقابلوں میں تماشائیوں کے داخلے کے فیصلے پر سوال اٹھایا ہے۔

برطانیہ کے رونی اوسولیون میچ کے دوران شاٹ کھیلتے ہوئے  (اے ایف پی)

سنوکر کے سابق عالمی نمبر ون کھلاڑی رونی اوسولیون نے کہا ہے کہ ورلڈ چیمپیئن شپ میں کھلاڑیوں کے ساتھ 'لیبارٹری میں استعمال ہونے والے چوہوں' جیسا سلوک کیا جا رہا ہے۔

خبررساں ادارے روئٹرز کے مطابق انہوں نے کرونا (کورونا) وبا کے دوران برطانوی کاؤنٹی ساؤتھ یارک شائر کے شیفیلڈ میں واقع کروسیبل تھیٹرمیں تماشائیوں کے داخلے کے فیصلے پر سوال اٹھایا ہے۔

کروسیبل تھیٹر میں 31 جولائی سے 16 اگست تک ہونے والے سنوکر مقابلوں کو دیکھنے کے لیے محدود تعداد میں تماشائیوں کو داخلے کی اجازت دی گئی ہے۔ یہ اقدام کرونا وائرس کے حوالے سے نئی گائیڈ لائنز کے'سٹریس ٹیسٹ' منصوبے کا حصہ ہے۔

دمےکے مرض میں مبتلا سنوکر کے برطانوی کھلاڑی انتھونی ہیملٹن نے تماشائیوں کوسنوکر کا میچ دیکھنے کی اجازت دینے کے فیصلے کو مضحکہ خیز قراردیتے ہوئےاوسلیون سے اتفاق کیا ہے۔

اوسلیون نے کہا: 'وہ اس سنوکر ایونٹ کے ساتھ واقعی لیبارٹری کے چوہوں والا سلوک کر رہے ہیں، لہٰذا آپ کیا کرسکتے ہیں؟ آپ وہاں بیٹھ سکتے اور شکایت کر سکتے ہیں اورکہہ سکتے ہیں کہ یہ ٹھیک نہیں ہے، لیکن یہ کیا ہے؟'

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اوسلیون اتوار کو تھائی لینڈ سے تعلق رکھنے والے سنوکر کے کھلاڑی تھپچائے اونو کے مدمقابل ہوں گے۔ انہوں نے طنزکرتے ہوئے کہا: 'ہو سکتا ہے کہ کسی موقعے پر انہیں لوگوں کے ہجوم سے ٹیسٹ شروع کرنے پڑیں۔ آپ کوکہیں نہ کہیں سے شروع کرنا ہے۔ اس لیے آغاز سنوکر کے کھلاڑیوں سے کیوں نہ کیا جائے؟ کار ریس فارمولہ ون کے ڈرائیور لیوس ہیملٹن کے مقابلے میں انتھونی ہیملٹن کی کم انشورنس ادا کرنی پڑے گی۔'

ان کا کہنا تھا کہ اگر چار ماہ سے سماجی دوری کی پابندی کی جا رہی ہے تو وہ کسی کو بھی چیلنج کرتے ہیں تاکہ کہہ سکیں کہ ٹھیک ہے اب آپ کو ایک ایسے کمرے میں داخل ہونا ہے جو لوگوں سے بھرا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسا کرنے کے لیے ضروری ہے کہ آپ مرنے کے لیے تیار ہوں اور بہت سے لوگوں میں کئی طرح سے یہ خواہش ہوتی بھی ہے،  وہ کسی بات کی پروا نہیں کرتے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کھیل