بیچ سڑک چلتا پایا گیا پینگوئن اپنے گھر بحفاظت پہنچا دیا گیا

برطانیہ کے نوٹنگھم شائر علاقے کے ایک گاؤں میں پولیس کو ایک پینگوئن سڑک پر چلتا ملا تو انہوں نے اس سے رک کر 'پوچھ گچھ' کی اور پھر اسے اس کے گھر پہنچا دیا۔

 پولیس کے مطابق یہ ہمبولٹ پینگوئن ایک فارم کے احاطے سے نکل آیا تھ(بروکسٹو نارتھ پولیس )

برطانیہ کے علاقے نوٹنگھم شائر میں پولیس کو ایک پینگوئن ایک گاؤں کی سڑک پر اکیلے گھومتا ملا جس کے بعد پولیس نے اسے اس کے گھر پہنچا دیا۔

نوٹنگھم شائر پولیس کے افسروں نے کہا ہے کہ ہمبولٹ پینگوئن ایک فارم کے احاطے سے نکل آیا تھا۔ اسے گذشتہ اتوار کو علی الصبح دیکھا گیا اور اس نے پولیس کے ساتھ 'چند تصاویر بنوائیں۔'

بروکسٹو نارتھ پولیس کے فیس بک پیج پر کی گئی ایک پوسٹ میں افسروں نے ازراہ مذاق کیا کہ وہ جلدی سے پوچھ گچھ کے لیے 'دوست پرندے' کے پاس پہنچے کہ وہ سڑک وسط میں چل کر کیا کررہا ہے۔

پولیس نے نوٹنگھم کے قریب سٹریلی کے علاقے میں گشت کے دوران پنگوئن کو دیکھا تھا۔

نوٹنگھم شائر پولیس کے پولیس کانسٹیبل گاریتھ فلپ نے کہا: 'گشت کے دوران ہم نے بہت سی دلچسپ چیزیں دیکھی ہیں۔ مگر یہ ایک پینگوئن تھا جو سڑک کے وسط میں چل رہا تھا۔ یہ ان زیادہ عجیب چیزوں میں سے ایک تھا جن سے ہمارا واسطہ پڑ چکا ہے۔'

'ہم نے اسے پیارسے پوپو کا نام دے دیا۔ اس نے ہمارے ساتھ کچھ تصویریں بنوائیں۔ مالک کے ساتھ رابطے کرنے تک پپنگوئن کا ہمارے افسروں کے ساتھ دوستانہ رویہ تھا۔ بعد میں اسے بحفاظت گھر واپس پہنچا دیا گیا۔'

نوٹنگھم شائر پولیس کے قریبی علاقے میں انسپکٹر گورڈن فینوک نے کہا ہے کہ افسروں کو 'مختلف ایسے واقعات سے نمٹنے کی تربیت دی گئی ہے جو پیچیدہ ہوتے ہیں۔'

انہوں نے مزید کہا کہ انہیں یہ دیکھ کو خوشی ہوئی ہے کہ پینگوئن اپنے مالک کے پاس واپس پہنچ گیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)


گذشتہ سال  اطلاع ملنے کے بعد اس علاقے میں پولیس افسروں نے دو چوری شدہ ہمبولٹ پینگوئنز کو بھی بچایا تھا۔ نوٹنگھم شائر پولیس کو پرندوں کا جوڑا سٹریلی گاؤں میں ملا تھا۔ ان پرندوں کو ایک چڑیا گھر سے چرایا گیا تھا تاہم نومبر 2018 کے اس واقعے میں چڑیا گھر کا نام نہیں بتایا گیا تھا۔
 
پینگوئن کا جوڑا ملنے پر سارجنٹ اینڈریوبراؤننگ نے کہا: 'میری پہلی سوچ تھی کہ کتابیں لکھوں اور دوسری یہ کہ اپنے پوتے پوتیوں کو بتاؤں کہ ایسا کوئی طریقہ جس کے بارے میں ہم نے سوچا کہ ہو کہ ہم وہاں پہنچیں گے اور واقعی دو پینگوئن مل جائیں گے۔'

ہمبولٹ پنگوئن جنوبی امریکہ میں پائے جاتے ہیں اور ان کا نام سرد پانی  کے اس دھارے پر رکھا جاتا ہے جس میں وہ عام طور پر تیرتے ہیں۔ پانی کے اس دھارے کو جرمن ریاست پروشیا سے تعلق رکھنے والے محقق الیگزینڈروون ہمبولٹ کا نام دیا گیا تھا۔


اضافی رپورٹنگ پی اے

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا