دس کروڑ روپے کے ان جوتوں میں خاص کیا ہے؟

باسکٹ بال کے ایک سپر سٹار کے جوتوں نے خود اپنا ہی چند ماہ قبل قائم کردہ ریکارڈ توڑ دیا۔

باسکٹ بال سپر سٹار مائیکل جارڈن کے جوتوں کے ایک جوڑے نے تقریباً دس کروڑ روپے (سوا چھ لاکھ ڈالرز) میں فروخت ہو کر خود اپنا ہی چند ماہ قبل قائم کردہ ریکارڈ توڑ دیا۔

یہ جوتے، جو مائیکل نے 1985 میں ایک میچ کے دوران پہنے تھے، چار براعظموں میں پھیلے نیلامی کے مستند ادارے کرسٹی آکشن ہاؤس کے اعلان کے مطابق جمعرات کو ریکارڈ قیمت میں فروخت ہوئے۔

یاد رہے کہ میچ کھیلتے ہوئے انہوں نے اتنی زور سے گیند باسکٹ کی طرف اچھالی تھی کہ عقبی جانب لگا کہ شیشہ ٹوٹ گیا تھا۔ اس دوران جو کانچ زمین پہ گرے وہ اب بھی ان جوتوں میں پیوست ہیں۔

قبل ازیں، مئی 2020 میں مائیکل ہی کے آٹوگراف شدہ جوتے پانچ لاکھ 60 ہزار ڈالرز میں فروخت ہوئے تھے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

1985 میں خاص طور پہ مائیکل کے لیے ڈیزائن کیے گئے ’ائیر جارڈن‘ نامی یہ جوتے معروف کمپنی نائیکی نے بنائے تھے اور یہ نیلامی ان کی 35ویں سالگرہ کے موقعے پر کی گئی تھی۔

مائیکل کے جوتے ایک نمبر کے نہیں ہوتے تھے، ان کا بایاں پاؤں 13 اور دایاں ساڑھے 13 نمبر کا ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کھیل