عام کیڑے مار سپرے کرونا ختم کر سکتا ہے: تحقیق

تجربات سے ظاہر ہوا ہے کہ موسی گارڈ قدرتی سپرے اگر سپرے یا مایا کی صورت میں استعمال کیا جائے تو وائرس کو ختم کرسکتا ہے۔

انگلینڈ میں گالف کا ایک کھلاڑی اپنے اوپر کیڑے مار سپرے کرتے ہوئے (اے ایف پی)

برطانیہ کےعسکری سائنس دانوں نے دریافت کیا ہے کہ ایک عام کیڑے مار سپرے بھی کرونا (کورونا) وائرس کو ختم کر سکتا ہے۔

برطانوی وزارت دفاع کی ایک ذیلی ایجنسی 'ڈیفنس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی لیبارٹری' کے متعدد تجربات سے ظاہر ہوا کہ موسی گارڈ قدرتی سپرے کو اگر سپرے یا مایا کی صورت میں استعمال کیا جائے تو وائرس کو ختم کرسکتا ہے۔

کیڑے مار سپرے میں ایک جز سیٹراوڈیل شامل ہے جسے وائرس کے خلاف حفاظت کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ سیٹراوڈیل کے بارے میں پہلے سے علم موجود ہے کہ وہ کرونا وائرس کی دیگر اقسام کو ختم کر سکتا ہے۔

ڈیفنس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی لیبارٹری کے سرجن جنرل اور این ایچ ایس کے سابق چیف ایگزیکٹو پیٹر ہوما نے کہا تھا کہ وہ معلوم کریں گے کہ آیا کیڑے مار سپرے وائرس کو ختم کرسکتا ہے یا نہیں۔ سائنس دانوں نے اس کیمیائی جز کو وائرس پر مایا کے قطرے کی صورت میں براہ راست اور الگ سے سینتھٹک لیٹکس جلد پر سپرے کی شکل میں لگایا۔

بدھ کو شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق ان دونوں تجربات میں کیڑے مار سپرے سارس سی او وی۔2 وائرس کو ختم کرنے میں کامیاب رہا۔ تحقیق سے معلوم کیا کہ زیادہ مقدار (90 فیصد) موسی گارڈ نیچرل نے وائرس کو مکمل طور پر ختم کر دیا۔

تحقیق نے بتایا کہ سپرے میں وائرل مخالف صلاحیت موجود ہے، رپورٹ کا کہنا تھا کہ لیٹکس جلد پر موسی گارڈ لگایا گیا اور لیٹکس نمائندہ سطح ہے یہ علاج شدہ انسانی جلد کی طور پر برتاؤ نہیں کرے گی۔

سائنس دانوں نے لکھا کہ ’ہمارے پاس ایسا کوئی ڈیٹا نہیں جو اس مایا کو تجرباتی طور پر لیٹکس پر لگانے سے اسے سپرے اور موسی گارڈ کو انسانی جلد پر لگانے جوڑتا ہو۔‘

جب اسے سپرے کے طور پر لگایا گیا تو اس کا اثر کم تھا تاہم اس نے پھر بھی وائرس کو ختم کیا اور اس کے بچنے کے وقت کو کم کیا، کچھ وائرس بچ گیا۔

سپرے کا کووڈ 19 کے قطروں کے خلاف تحفظ فراہم کرنے کا امکان کم ہے لیکن اسے فیس ماسک، دستانوں اور دیگر حفاظتی چیزوں کے ساتھ اضافی طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔

وزیر دفاع جیرمی کوئن نے کہا کہ ’لیبارٹری کی تازہ تحقیق بتاتی ہے کہ وزارت دفاع کے یونٹس، جو کرونا کا مقابلہ کر رہے ہیں، انہیں جو سپرے، جس میں سیٹراوڈیل شامل ہے، مہیا کیا گیا ہے وہ وائرس کو مارتا ہے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

’ہم ابتدائی تحقیق عام کر رہے ہیں تاکہ دیگر لوگ اس پر اضافی تحقیق کو آگے لے کر چلیں اور ہماری تحقیق کی تصدیق کریں اور ہماری دریافت کو مزید توسیع دیں۔ وزارت دفاع نے کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے کئی کردار ادا کیے ہیں۔ ہم خوش ہیں کہ دفاع نئے طریقوں سے لوگوں کو محفوظ رکھنے کی مثال دے رہی ہے۔‘

اس تحقیق کو ابتدائی دریافت قرار دیا گیا ہے اور امید ہے کہ اس کو بنیاد بنا کر مزید تحقیق کی جائے گی۔ ڈیفنس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی لیبارٹری برطانیہ کے اس سال فروری سے کرونا وائرس سے نمٹنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ اس نے مریضوں کے ٹیسٹ، حفاظتی لباس کے ٹیسٹ اور وائرس کیسے مختلف ماحول میں زندہ رہتا ہے پر تحقیق کی ہے۔

© The Independent

زیادہ پڑھی جانے والی صحت