پولیو سے متاثرہ کیلاشی آرٹسٹ جو ایک ہاتھ سے فن پارے بناتے ہیں

وادی کیلاش سے تعلق رکھنے والے رحمت ولی بچپن میں پولیو سے متاثر ہو کر دونوں ٹانگوں اور ایک ہاتھ سے محروم ہوگئے مگر انہوں نے اس کو اپنی کمزوری نہیں سمجھا۔

پولیو سے متاثر دو ٹانگوں اور ایک بازو سے محروم کیلاش سے تعلق رکھنے والے رحمت ولی تصویر دیکھ کر لکڑی کا فن پارہ تیار کرنے میں ماہر ہیں۔

چترال کی وادی رمبور سے تعلق رکھنے والے رحمت ولی پیدائش کے ایک سال بعد پولیو کے مرض میں مبتلا ہونے کے باعث دونوں ٹانگوں اور ایک ہاتھ سے معذور ہوگئے تھے، لیکن انہوں کبھی معذوری کو اپنی کمزوری نہیں سمجھا۔

انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو میں 40 سالہ رحمت ولی نے بتایا کہ وہ کبھی سکول نہیں گئے مگر گذشتہ 15 سالوں سے لکڑی کے فن پارے بنا رہے ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ان کا کہنا تھا: ’میں کسی کا بھی فن پارہ بنا سکتا ہوں، بس واضح تصویر چاہیے۔‘

رحمت ولی نے مزید بتایا کہ وہ آرڈر پر فن پارے تیار کرتے ہیں اور ان کے پاس اتنے آرڈر آتے ہیں کہ پورے کرنا مشکل ہو جاتا ہے، لیکن سب سے بڑا مسئلہ سہولیات، جیسے جدید مشین، کا نہ ہونا ہے، جس کی وجہ سے انہیں فن پارہ بنانے میں وقت زیادہ لگتا ہے۔

ان کا کہنا تھا: ’چترال سے کراچی تک سیاح فن پاروں کے آرڈر دیتے ہیں۔ مجھے خوشی ہے کہ لوگ میرے فن پاروں کو پسند کرتے ہیں۔ اس سے میرا گزر بسر ہوتا ہے اور کافی مدد ملتی ہے۔‘

رحمت ولی کہتے ہیں کہ حکومت کی طرف سے انہیں کوئی مدد نہیں مل رہی اور وہ خود ہی محنت سے کام کر رہے ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ابھرتے ستارے