تسلیمہ کا معین پر’طنز‘:’مجھے نہیں لگتا آپ کی طبعیت ٹھیک ہے‘

بنگلہ دیش کی مصنفہ تسلیمہ نسیرین کے برطانوی کھلاڑی معین علی پر’طنز‘ کے بعد کئی برطانوی کھلاڑی اپنے ساتھی کرکٹر کے دفاع میں بول پڑے ہیں۔

(معین علی/ تصویر اے ایف پی)

بنگلہ دیش کی مصنفہ تسلیمہ نسیرین کے برطانوی کھلاڑی معین علی پر’طنز‘ کے بعد کئی برطانوی کھلاڑی اپنے ساتھی کرکٹر کے دفاع میں بول پڑے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین اور برطانوی کھلاڑیوں نے تسلیمہ نسرین کی اس ٹویٹ کو ’شرمناک‘ اور ’ناگوار‘ قرار دیا جس میں انہوں نے معین علی کے بارے میں کہا تھا کہ ’اگر معین علی کرکٹ نہ کھیل رہے ہوتے تو وہ شام جا کر آئی ایس آئی ایس میں شامل ہو جاتے۔‘

برطانوی کھلاڑیوں جوفرا آرچر، سیم بلنگز، بین دکٹ اور ثاقب محمود سمیت کئی سوشل میڈیا صارفین نے اس ٹویٹ پر تنقید کرتے ہوئے تسلیمہ نسرین سے اسے ڈیلیٹ کرنے کا کہا جس کے بعد انہوں نے اس ٹویٹ کو ہٹا دیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

تاہم بعد میں تسلیمہ نسرین نے ایک اور ٹویٹ کی جس میں انہوں نے کہا کہ ان کے الفاظ کا مقصد صرف ’مزاح‘ تھا اور ان کے مخالفین اسے ان کے خلاف استعمال کر رہے ہیں۔

انگلش فاسٹ بولر جوفرا آرچر نے ان کی ٹویٹ پر لکھا ’کیا آپ ٹھیک ہیں؟ مجھے نہیں لگتا آپ کی طبعیت ٹھیک ہے۔ آپ کی ٹویٹ مزاحیہ نہیں ہے۔ اس پر کسی کو ہنسی نہیں آ رہی۔ آپ کو بھی نہیں۔ آپ کو چاہیے کہ اسے ڈیلیٹ کر دیں۔‘

وکٹ کیپر بلے باز سیم بلنگز نے ان کی ٹویٹ کو کوٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’مہربانی کر کے سب اس اکاؤنٹ کو رپورٹ کریں۔‘

جبکہ بولر ثاقب محمود نے لکھا ’میں اس پر یقین نہیں کر سکتا۔ یہ ایک برے انسان کی شرمناک ٹویٹ ہے۔‘

برطانوی کھلاڑی بین ڈکٹ نے لکھا ’اس ایپ (ٹوئٹر) کا یہی مسئلہ ہے۔ یہاں لوگوں کو ایسی باتیں کہنے کی آزادی ہے۔ یہ شرمناک ہے۔ اسے بدلنا ہو گا۔ اس اکاؤنٹ کو رپورٹ کریں۔‘

برطانوی کھلاڑیوں کے علاوہ کئی دیگر صارفین نے بھی تسلیمہ نسرین پر سخت تنقید کرتے ہوئے ان کی ٹویٹ کو ان کی اسلام مخالف سوچ کی عکاس قرار دیا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کھیل