پاکستان: افغان پناہ گزینوں کی بھی ویکسی نیشن کا فیصلہ

پاکستان میں یو این ایچ سی آر کے نمائندے نوریکویوشیدا نے ایک بیان میں کہا: ‘یہ بات بڑی اہمیت کی حامل ہے کہ پاکستان نے  افغان پناہ گزینوں کو ویکسینیشن مہم میں شامل کرنے کے لیے مثبت اقدامات کیے ہیں۔'

افغان پناہ گزینوں کو ان ہی شرائط پر کووڈ ویکسین لگائی جا رہی جو پاکستانی شہریوں کے لیے مقرر کی گئی ہیں ( تصویر:یو این سی ایچ آر)

اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے لیے ہائی کمشنر نے منگل کو پاکستان کی حکومت کی جانب سے کووڈ 19 ویکسی نیشن پروگرام کے تحت ملک میں مقیم افغان پناہ گزینوں کو بھی ویکسین لگانے کی کوششوں کا خیرمقدم کیا ہے۔

پاکستان میں یو این ایچ سی آر کے نمائندے نوریکویوشیدا نے ایک بیان میں کہا کہ ‘یہ بات بڑی اہمیت کی حامل ہے کہ پاکستان نے  افغان پناہ گزینوں کو ویکسی نیشن مہم میں شامل کرنے کے لیے مثبت اقدامات کیے ہیں۔'

ان کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس یہ نہیں دیکھتا کہ کوئی پناہ گزین ہے یا مقامی باشندہ وائرس تمام افراد کے لیے یکساں خطرہ ہے۔جب تک ہم سب محفوظ نہیں ہوتے کوئی محفوظ نہیں ہے۔'

نوریکویوشیدا کا مزید کہنا تھا کہ 'یو این ایچ سی آر پاکستان اور پناہ گزینوں کے ساتھ کھڑا ہے اور ادارہ اس امر کی اہمیت کو نمایاں کرتا رہے گا کہ عالمی برادری پاکستان اور ملک بھر میں مختلف برادریوں کی مدد کرے کیونکہ پاکستان نے کھلے دل کے ساتھ پناہ گزینوں کی میزبانی کی ہے اور انہیں تمام ضروری سروسز فراہم کی ہیں۔'

ملک کے مختلف حصوں میں مقیم افغان پناہ گزین جو شرائط پر پورے اترتے ہیں، انہوں نے پہلے ہی ویکسین لگوانے کے لیے رجسٹریشن کروانے کا آغاز کر دیا ہے۔ اب تک 10 سے زیادہ افغان پناہ گزینوں کو ویکسین کی پہلی خوراک لگائی جا چکی ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) جو کووڈ19 کے بحران سے نمٹنے کا ذمہ دار ہے، اس نے غیرملکیوں کو بھی ویکسی نیشن پروگرام کا حصہ بنانے کی منظوری دی تھی جن میں ایسے افغان پناہ گزین بھی شامل ہیں جن کے پاس رجسٹریشن کارڈ کا ثبوت ہے۔

افغان پناہ گزینوں کو ان ہی شرائط پر کووڈ ویکسین لگائی جا رہی جو پاکستانی شہریوں کے لیے مقرر کی گئی ہیں۔ یو این ایچ سی آر ٹیکنیکل ورکنگ گروپ کے طور پر پاکستانی وزارت صحت کے ساتھ قریبی رابطے میں رہتے ہوئے کام کر رہا ہے تاکہ پناہ گزینوں میں ویکسین کے حوالے سے آگاہی پیدا کی جاسکے جبکہ ریاستوں اور سرحدی علاقوں کی وزارت (سیفرون)، یونیسف اور عالمی ادارہ صحت کے نمائندے بھی اس حوالے سے مصروف عمل ہیں۔

یو این ایچ سی آر کی جانب سے پاکستان کے صوبائی حکام کو 23  ایمبولینس گاڑیاں فراہم کی گئی ہیں جو تمام ضروری سہولتوں سے آراستہ ہیں۔اس کے علاوہ آئیسولیشن کے لیے ہاؤسنگ یونٹ اور پانی فراہم کیا گیا ہے جبکہ صفائی اور حفظان صحت کے منصوبے بھی شروع کیے گئے ہیں تاکہ وبا کو پھیلنے سے روکا جا سکے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان