ایران نے امریکی کیپیٹل ہل کو میزائل سے تباہ کرنے کی ویڈیو نشر کر دی

ایران کے سرکاری ٹی وی نے ایک پروپیگنڈا ویڈیو نشر کی ہے جس میں ایک میزائل کو امریکی کیپیٹل ہل کی عمارت سے ٹکراتے ہوئے  دکھایا گیا ہے۔

ایران کے سرکاری ٹی وی نے ایک پروپیگنڈا ویڈیو نشر کی ہے جس میں ایک میزائل کو امریکی کیپیٹل ہل کی عمارت سے ٹکراتے ہوئے  دکھایا گیا ہے۔

ایران کی جانب سے یہ پروپیگنڈا اس وقت کیا گیا جب ملک کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای سرکاری ٹیلیویژن پر خطاب کرنے والے تھے۔ عرب نیوز کے مطابق پاسداران انقلاب فورس (آئی آر جی سی) نے یہ ویڈیو اتوار کو نشر کی تھی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

11 سیکنڈ کے اس کلپ میں پہلے آئی آر جی سی کی مسلح افواج کو مارچ کرتے ہوئے دکھایا گیا جس کے بعد ایک نامعلوم مقام سے میزائل لانچ ہوئے اور پھر اگلے فریم میں امریکی کیپیٹل کی عمارت کو شعلوں کی لپیٹ میں دکھایا گیا۔ اس کے بعد کی ویڈیو میں ایرانی علما بیت المقدس کی طرف مارچ کر رہے ہیں۔

ٹونی بلیئر انسٹی ٹیوٹ سے وابستہ تجزیہ نگار کسرا اربابی نے اس ویڈیو کے پس منظر میں چلنے والے میوزک کے بارے میں کہا کہ یہ ایران کا ملی نغمہ ہے جس میں امریکی کیپیٹل کو ’جبر کا محل‘ قرار دیا گیا ہے جس کو’علوی‘ (امام علی) کی فوج تباہ کرے گی جب کہ بیت المقدس کی آزادی کی خوشخبری بھی ایران ہی سے آئے گی۔

یہ ویڈیو ایک ایسے وقت سامنے آئی ہے جب ایرانی مذاکرات کار ویانا میں امریکہ کے ساتھ بات چیت میں مصروف ہیں۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ دونوں حریف 2015 کے جوہری معاہدے کی بحالی کے قریب پہنچ چکے ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا