امریکہ: بارز سے بھری سڑک پر فائرنگ، 14 افراد زخمی

ٹیکساس کے شہر آسٹن میں پولیس نے فائرنگ سے 14 افراد کو زخمی کرنے والے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ دوسرے مبینہ حملہ آور کی تلاش جاری ہے۔

امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر آسٹن میں ہفتے کی علی الصبح فائرنگ میں 14 افراد کو زخمی کرنے والے ایک مشتبہ ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا جبکہ دوسرے مبینہ حملہ آور کی تلاش جاری ہے۔

آسٹن کے محکمہ پولیس نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ امریکی مارشل لون سٹار ٹاسک فورس نے ملزم کی گرفتاری میں مدد کی لیکن پولیس نے یہ بتانے کے علاوہ کوئی اور تفصیلات فراہم نہیں کیں کہ وہ اب بھی ایک اور ملزم کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہے۔

پولیس کے عبوری سربراہ جوزف چاکون نے بتایا کہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق رات ڈیڑھ بجے بارز سے بھری سڑک پر پیش آیا جس کو رکاوٹیں لگا کر ٹریفک کے لیے بند کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ تفتیش کاروں کا خیال ہے کہ فائرنگ کا واقعہ دو گرہوں کے مابین ایک تنازعے کے بعد پیش آیا۔

پولیس چیف نے کہا کہ دونوں ملزمان مرد ہیں لیکن انہوں نے مزید تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس چیف کا کہنا تھا کہ ’فائرنگ کے متاثرین میں بیشتر موقعے پر کھڑے بے قصور افراد تھے لیکن ہم ابھی بھی تمام متاثرین کی تحقیقات کر رہے ہیں تاکہ معلوم کریں کہ ان کا اس معاملے سے کیا تعلق تھا۔

ٹیکساس یونیورسٹی کے قریب سکستھ سٹریٹ پر، جو نائٹس کلبز اور رات کی گھما گھمی کا مرکز ہے، فائرنگ کے بعد خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے افراد میں دو کی حالت تشویش ناک ہے۔

عینی شاہد میٹ پرلسٹن نے ’کے ایکس اے این‘ ٹی وی کو بتایا کہ جب فائرنگ شروع ہوئی تو وہ اپنے دوست کے ساتھ بار میں داخل ہونے کا انتظار کر رہے تھے۔

’سب کچھ بالکل معمول کے مطابق تھا اور پھر اچانک فائرنگ شروع ہو گئی۔ ہم سب زمین پر لیٹ گئے۔ ہمیں سمجھ ہی نہیں آ رہا تھا کہ اس وقت ہو کیا رہا ہے۔‘

پولیس چیف نے کہا کہ ان کے محکمے کے افسران نے علاقے میں تیزی سے کارروائی کا آغاز کیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

’وہ ان زخمیوں میں سے بہت سے لوگوں کی زندگیاں بچانے کے لیے ضروری اقدامات شروع کرنے میں کامیاب ہوگئے تھے۔‘

رکاوٹوں سے گھری اس سڑک پر انتشار کی وجہ سے پولیس نے زخمیوں میں سے چھ کو اپنی ٹیم کی کاروں میں ہسپتال منتقل کیا۔

ریاست کے گورنر گریگ ایبٹ نے ایک بیان میں پولیس اور دوسری رسپانس فورسز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے متاثرین کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

ایبٹ نے کہا کہ ریاستی پبلک سیفٹی ڈپارٹمنٹ تحقیقات میں معاونت کررہا ہےجب کہ ایف بی آئی اور بیورو آف الکوحل، ٹبیکو اینڈ فائر آرم کا محکمہ بھی اس عمل میں پولیس کو مدد فراہم کررہا ہے۔

زیادہ پڑھی جانے والی امریکہ