میٹ گالا: فیشن کی دنیا کے ’آسکرز‘ کی دو سال بعد واپسی

سرخ قالین پر رنگا رنگ ملبوسات پہنے فنکاروں کا میٹروپولیٹن میوزیم آف آرٹ اور ووگ میگزین کا سالانہ میلہ گذشتہ برس کرونا وبا کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا تھا۔ اس سال بھی اس کو مئی سے اب ستمبر میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

پریانکا چوپڑا نیو یارک میں مٹ گالا 2018  میں شریک ہوئی تھیں (اے ایف پی)

دنیائے فیشن کی سب سے بڑی رات اور سالانہ کیلنڈر کے سب سے بڑے ایونٹس میں سے ایک ’میٹ گالا‘ دو سال بعد 13 ستمبر کو امریکی شہر نیو یارک میں لوٹ رہا ہے۔

سرخ قالین پر رنگا رنگ ملبوسات پہنے فنکاروں کا میٹروپولیٹن میوزیم آف آرٹ اور ووگ میگزین کا سالانہ میلہ گذشتہ برس کرونا وبا کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا تھا۔ اس سال بھی اس کو مئی سے اب ستمبر میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

چہرے کا ماسک اس مرتبہ مہمانوں کے میک اپ اور لباس کا حصہ ہوسکتا ہے، کیونکہ منتظمین نے کہا ہے کہ مہمانوں کو ماسک پہننا ہوگا۔ اس کے علاوہ ایونٹ میں مدعو مہمانوں کو اپنی ویکسین کی دونوں خوراکیں مکمل کرنی ہوں گی۔

نیو یارک میٹروپولیٹن میوزیم کا نائٹ کلب اور ریڈ کارپٹ دا میٹ گالا تقریب دہائیوں سے نیو یارک میں مئی کے پہلے پیر کو منعقد ہوتی رہی تھی۔

میٹ کے ایک ترجمان نے کہا: ’تیرہ ستمبر کو میٹ گالا میں تمام حاضرین کو لازمی طور پر مکمل ویکسینیشن کا ثبوت فراہم کرنا ہوگا اور توقع کی جاتی ہے کہ وہ بند جگہ پر ماسک پہنیں گے۔ ضرورت پڑنے پر ہم ان ہدایات کو اپ ڈیٹ کریں گے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس تقریب کے لیے چند دیگر اہم ہدایات بھی لازم ہوتی ہیں جو کرونا سے متعلق نہیں ہیں۔ مثال کے طور پر، مہمانوں سے کہا جاتا ہے کہ وہ اپنا سیل فون بال روم میں چھوڑ دیں۔ سگریٹ نوشی بھی ممنوع ہے اور گالا میں داخل ہونے کے لیے آپ کی عمر 18 سال سے زیادہ ہونی چاہیے۔

میٹ گالا کیا ہے؟

میٹ بال یا گالا فیشن کی دنیا کے آسکرز کے برابر کی تقریب ہے۔ یہ ایک شام ہے جب ڈیزائنرز، ماڈلز اور ہالی وڈ کے ستارے میٹروپولیٹن میوزیم آف آرٹ کے کاسٹیوم انسٹی ٹیوٹ میں نئی نمائش کا جشن منانے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ وہ فنڈ بھی اکٹھے کرتے ہیں۔

اس سال کا موضوع کیا ہے؟

منتظمین کے مطابق اس مرتبہ محسوس کیا گیا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ امریکی شناخت اور فیشن کا دوبارہ جائزہ لیا جائے، خاص طور پر اب کیونکہ یہ سیاسی اور سماجی انصاف دونوں تحریکوں کی وجہ سے پچھلے کئی سالوں میں تبدیل ہوا ہے۔ اس سال کا موضوع ’امریکہ میں فیشن کے الفاظ‘ ہے۔

ووگ امریکہ نے مئی میں تصدیق کی کہ سب سے بڑی فیشن نائٹ کی میزبانی ٹموتھی شالامے، بلی آئلیش، امینڈا گورمین اور ناومی اوساکا کریں گے جبکہ ٹام فورڈ، ایڈم موسری اور اینا ونٹور اعزازی نشستوں پر ہوں گے۔

کیا ریڈ کارپٹ ہوگا؟

جی ہاں!  اگرچہ اس سال ایونٹ ماضی سے محدود ہوگا، اس کے باوجود ستاروں اور ڈیزائنرز کے لیے ریڈ کارپٹ ایونٹ منعقد ہوگا تاکہ وہ اپنی جرات مندانہ اور متاثر کن تخلیقات کو پیش کرسکیں۔

انتظامات نیو یارک کے میئر کی جاری کردہ ہدایات کے مطابق ہیں، جن میں تقریباً کسی بھی انڈور مقام، جیسے ریستوران، جم اور تفریحی مقامات پر داخلے کے لیے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ فراہم کرنا لازمی قرار دیا ہے۔

کیا کوئی باقاعدہ ڈریس کوڈ ہے؟

جی ہاں. امریکی آزادی سرکاری ڈریس کوڈ ہے جو 2021 میٹ گالا کی دعوت پر درج ہے۔ توقع ہے کہ اس کوڈ کا چمک دار ستاروں کے چمک دار لباس سے لے کر امریکی ڈیزائنرز کے بنائے ہوئے کلاسک گاؤن تک ایک سے زیادہ طریقوں سے ترجمہ کیا جائے گا۔ میٹ گالا کا واحد اور پہلا اصول ہمیشہ غیرمتوقع کی توقع کرنا ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی سٹائل