منی ہائیسٹ کے ’پروفیسر‘ پاکستان میں؟

منی ہائیسٹ کے ایک کردار جن کو اس سیریز کے چاہنے والے پروفیسر کے نام سے جانتے ہیں، کے ہم شکل پاکستان میں کھوج لیے گئے ہیں جو ایک دوایئوں کی دکان میں کام کرتے نظر آرہے ہیں۔

پاکستان میں اس سیریز کے مداح شدت سے اگلے سیزن کا انتظار کر رہے تھے اور پاکستانی مداحوں کی ٹویٹس اسی بات کا ثبوت ہے(تصویر: ٹوئٹر)

 

پچھلے کچھ دنوں میں اگر آپ سوشل میڈیا کی کسی بھی ویب سائٹ پر گئے ہوں تو ’casa de papel‘ یا منی ہائیسٹ کی کوئی میم یا کوئی پوسٹ یا پوسٹر یا کسی فین کے تجزیے سے آپ کی نظر ضرور گزری ہوگی۔

اگر آپ سیریز سے نا واقف ہیں تو آپ کے سوشل میڈیا کا استعمال شاید تھوڑا کم ہوا ہو کیوں کہ ہر دوسری پوسٹ میں ’منی ہائیسٹ‘ کا نام ضرور آتا ہے اور اب اس سیریز کے ایک کردار جن کو اس سیریز کے چاہنے والے ’پروفیسر‘ کے نام سے جانتے ہیں، کا ہم شکل پاکستان میں کھوج لیا گیا ہے جو کہ ایک دوایئوں کی دکان میں کام کرتے نظر آرہے ہیں۔

یہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے اور مداح لطف اندوز ہوتے نظر آرہے ہیں۔

اسامہ راجپوت نامی صارف نے ٹویٹر پہ ایک تصویر شیئر کی جس میں ’پروفیسر‘ اور ان کے پاکستانی ہم شکل ایک ساتھ دکھائی دیتے ہیں اور انہوں نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’پروفیسر کا ہم شکل پاکستان میں مل گیا۔‘

ایک اور صارف نے اپنی ٹویٹ میں لکھا: ’پروفیسر کا پاکستانی کنکشن‘ اور تصویر میں دوائیوں کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ پروفیسر اپنے اگلے ہائیسٹ پہ کام کرتے ہوئے جس کے جواب میں راجہ آرٹسٹ نامی صارف نے لکھا کہ ’جانی ایک پیناڈول یس کروا۔‘

ملائکہ نامی صارف اپنی ٹویٹ میں کہتی ہیں ’لا کاسا دو پتے ڈسپرین‘ جو کہ اسی سیریز کا سپینش نام بھی ہے۔

 

دلچسپ بات یہ ہے کہ شو کے کردار ’پروفیسر‘ نے شو میں پاکستان سے رابطہ کیا اور ایک صارف اسی کا حوالہ دیتے ہوئے نظر آئے  اور لکھا کہ ’جب بھی پروفیسر کسی مشکل میں آتے ہیں تو کہتے ہیں کہ پاکستان سے رابطہ کرلیں۔‘

منی ہائیسٹ کا یہ سیزن آنے سے پہلے ہی ٹوئٹر پر ٹرینڈ کر رہا تھا اور نیٹ فلکس پر لانچ ہونے کے بعد اس کی مقبولیت میں اور اضافہ ہوا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ٹرینڈنگ