سائنس دان اور تجزیہ کار ڈاکٹر پرویز ہود بھائی کا چند روز قبل حجاب سے متعلق دیا جانے والا بیان سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہے۔
بیان میں انہوں نے کہا تھا کہ ’میں نے 1973 میں قائداعظم یونیورسٹی میں پڑھانا شروع کیا تھا تب وہاں ایک لڑکی بھی بمشکل برقعے میں دکھائی دیتی تھی، اب تو حجاب، برقع عام ہو گیا ہے آپ کو شاذ ونادر ہی ’نارمل لڑکی‘ وہاں نظر آتی ہے۔
پرویز ہود بھائی نے مزید کہا کہ ’جب وہ کلاس میں بیٹھتی ہیں تو برقعے یا حجاب میں لپٹی ہوئی، تو ان کی کلاس میں شمولیت بہت گھٹ جاتی ہے۔‘
میں نے73سے قائداعظم یونیورسٹی پڑھانا شروع کیا۔تب اِکّادُکّالڑکی برقعے میں نظر آتی تھی۔اب توبرقعہ حجاب اتناعام ہوگیاکوئی”نارمل”لڑکی نظر نہیں آتی۔حجاب برقعہ لڑکیوں کو کلاس میں سوالات کرنے سےجھجھک دیتاہے؛ یہی ہمیں یکساں نصابِ تعلیمSNCمیں نظر آتا ہے؛ پروفیسر ڈاکٹر پرویز ہودبھائی #GFG pic.twitter.com/wiy6QSCpLn
— Gharidah Farooqi (@GFarooqi) September 15, 2021
پرویز ہود بھائی کے اس بیان پر جہاں سوشل میڈیا پر تنقید ہوئی وہیں نجی ٹی وی چینل سما سے منسلک اینکر کرن ناز نے اپنے پروگرام کے دوران حجاب پہنا اور ساتھ میں کہا کہ ’یقیناً حجاب کرنے والی خواتین بھی اسی طرح نارمل ہوتی ہیں جتنی کہ حجاب نہ کرنے والی۔‘
’اسے پہننے کے بعد نہ میرے لفظوں میں کوئی کمی آئے گی نہ ہی سوچ میں کوئی تبدیلی۔ میں صرف چند ایسی مثالیں دے رہی ہوں، ایسی ہزاروں نہیں لاکھوں ہوں گی، کیپٹن پائلٹ شہناز لغاری: وہ پہلی خاتون جو باقاعدہ حجاب کرکے جہاز اڑاتی ہیں۔ پچھلے سال تاریخ رقم کرنے والی فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی سے گریجویٹ کرنے والی لڑکی جنہوں نے 18 گولڈ میڈل حاصل کیے وہ بھی حجاب کرتی تھیں۔ نصرت سحر عباسی جو اب حجاب کرتی ہیں اور سندھ کے عوام کے لیے آواز اٹھاتی ہیں۔ کسی طور بھی حجاب کرنے والی لڑکی حجاب نہ کرنے والی لڑکیوں سے کم نہیں ہے۔‘
کرن ناز نے برقع کیوں پہنا؟https://t.co/3KGm9yqOge@7se8samaa @kirannaz_KN#SamaaTV pic.twitter.com/uWGgLMl5up
— SAMAA TV (@SAMAATV) September 16, 2021
اس کے بعد ٹوئٹر پر SamaaTv #HijabIsObligatory# اور KiranNaz# ٹرینڈ کرنے لگا۔
کئی لوگ کرن ناز کی حمایت اور کچھ ان کے مخالفت میں دلائل دیتے نظر آئے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
ٹوئٹر صارف ڈاکٹر حسن کا کہنا تھا کہ ’کرن ناز آپ نے بہت اچھا کام کیا۔ حجاب کرنے والی خواتین کی حمایت کرنے کا بہت شکریہ۔‘
ملک رضا نامی صارف کا کہنا تھا: ’یہ دیکھ کر انتہائی خوشی ہوئی کہ ہر کوئی کرن ناز کے انتخاب کی تعریف کر رہا ہے۔ اصل بات یہ ہے کہ ان کے انتخاب پر کوئی حاوی نہیں ہوا۔‘
Everyone appreciating her choice that good to see. Her main thing is her own choice not forced by outsiders .
— Malik Ali Raza (@MalikAliiRaza) September 17, 2021
Kiran Naz on #SamaaTVpic.twitter.com/Sw31yxPM15
طاہر چوہدری نے فیس بک پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے تحریر کیا کہ ’کرن ناز نے حجاب پہننے کے بعد بریک لیتے ہوئے بولا کہ بریک کے بعد نارمل طریقے سے پروگرام کا آغاز کریں گے، مطلب برقعے کے بغیر۔ کیا یہ کہہ کرخاتون نے بھی پروفیسر ہود بھائی کے بیان کی تائید نہیں کی؟‘
احسن علی نے ٹوئٹر پر پرویز ہود بھائی کی حمایت کرتے ہوئے لکھا کہ ’پرویز ہود بھائی اپ لمبی عمر جیئیں۔‘
Long Live #Hoodbhoyhttps://t.co/B7pbiOQM1Y
— Ahsan Ali (@theahsanism) September 17, 2021