لاس اینجلس آٹو شو میں الیکٹرک وہیکلز کا راج

کرونا وبا کے باعث ایک سال بعد ہونے والے لاس اینجلس آٹو شو میں بیٹری سے چلنے والی گاڑیاں توجہ کا مرکز ہوں گی۔

کرونا وبا کے باعث ایک سال بعد ہونے والے ’لاس اینجلس آٹو شو‘ میں بیٹری سے چلنے والی گاڑیاں توجہ کا مرکز ہوں گی۔

جاپانی کار ساز کمپنی سبارو کی گاڑیوں کی گذشتہ دہائی کے دوران امریکہ میں فروخت میں زبردست اضافہ دیکھا گیا جو اس نمائش میں ’سولٹررا‘ نامی اپنی پہلی مکمل الیکٹرک ایس یو وی متعارف کرانے جا رہی ہے۔

اگلے سال امریکہ میں اپنی گاڑیوں کی فروخت شروع کرنے کا ارادہ رکھنے والی ویتنامی کار ساز کمپنی ’وِن فاسٹ‘ دو مکمل الیکٹرک ایس یو وی کے ساتھ نمائش میں اترے گی۔

وقت کے ساتھ ساتھ آٹو شوز کی اہمیت کم ہوتی جا رہی ہے کیونکہ آٹو کمپنیوں نے اخراجات سے بچنے اور اپنی تقریبات میں گاڑیوں کی رونمائی کا فیصلہ کیا ہے۔

نئی گاڑیاں متعارف کرانے والی کار ساز کمپنیوں نے اس سال لاس اینجلس شو کے لیے 10 نیوز کانفرنسز کی منصوبہ بندی کی ہے جن میں سے زیادہ تر الیکٹرک گاڑیوں کے بارے میں ہیں۔

یہ شو شہری علاقوں میں ان صارفین کے لیے بڑا موقع ہے جو ایک ہی جگہ پر نئی گاڑیوں کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں۔

مثال کے طور پر سبارو کی سولٹررا، جس کا سائز جاپانی کمپنی فارسٹر کی گیس سے چلنے والی ایس یو وی جتنا ہے، ایک ہی چارج پر تقریباً 350 کلومیٹرکا فاصلہ طے کر سکتی ہے اور اس کے پاس دوران سفر خراب موسم سے نمٹنے کا ٹریڈ مارک ’آل وہیل ڈرائیو‘ ہوگا۔

کار ساز کمپنی کا کہنا ہے کہ سولٹررا کی لیتھیم آئن بیٹری کو گھر پر ہی چارج کیا جا سکتا ہے اور یہ سڑک پر ڈی سی فاسٹ چارجنگ کی صلاحیت بھی رکھتی ہے۔ اس کی الیکٹرک موٹر 215 ہارس پاور کی ہے۔

سبارو کا کہنا ہے کہ پانچ مسافروں والی سولٹررا کو اگلے سال فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا تاہم اس کی قیمت تاحال خفیہ رکھی گئی ہے۔

ویتنام کی وِن فاسٹ شو میں بڑے سائز کی VF e35  اور VF e36 الیکٹرک ایس یو ویز متعارف کروا رہی ہے۔

آٹومیکر کے گلابل چیف ایگزیکٹیو مائیکل لوہشیلر نے کہا کہ وِن فاسٹ موسم بہار میں آرڈر لینا اور موسم خزاں میں امریکہ میں گاڑیوں کی فراہمی شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

ابتدائی طور پر ان ایس یو ویز کو ویتنام میں ایک نئی فیکٹری میں بنایا جائے گا لیکن کمپنی کا بعد میں اسے ایک امریکی فیکٹری میں بنانے کا منصوبہ ہے جو 2024 کے دوسری سہہ ماہی میں پیداوار شروع کر دے گی۔ کمپنی فی الحال سائٹس دیکھ رہی ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

لوہشیلر نے بدھ کو ایک انٹرویو میں کہا کہ VF e35 کی ایک چارج میں زیادہ سے زیادہ رینج 499 کلومیٹر ہوگی جب کہ e36 ایک چارج میں 679 کلومیٹرتک کا سفر کر سکے گی۔ اس کمپنی نے بھی ان گاڑیوں کی قیمتیں ظاہر نہیں کیں۔

ون فاسٹ لاس اینجلس میں اپنے سٹورز کے نیٹ ورک کے ذریعے گاڑیاں فروخت کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جس میں آرڈر کا زیادہ تر عمل آن لائن کیا جاتا ہے۔

کمپنی پہلے ہی صرف کیلیفورنیا میں 60 سٹورز کھولنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ لوشیلر نے کہا کہ اس میں کچھ سروس سینٹر اور موبائل سروس بھی ہوگی۔

موبائل سروس کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا: ’ہم آپ کے گھر آئیں گے اور اسے ٹھیک کر دیں گے۔‘

لوشیلر نے کہا کہ وِن فاسٹ Vingroup  گروپ کا حصہ ہے جو امریکہ اور آخر کار یورپ میں الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت کو بڑھانے کے لیے سرمایہ فراہم کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وِن فاسٹ اگلے دو سالوں میں مزید فنڈ اکٹھا کرنے کے لیے امریکی پبلک سٹاک میں اپنے شیئرز پیش کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کمپنی پہلے ہی ویتنام میں گیس انجن اور الیکٹرک پاور والی کاریں فروخت کر رہی ہے۔

لاس اینجلس آٹو شو کے پروموٹرز کا کہنا ہے کہ اس کے پاس ماضی کے شوز کے مقابلے میں زیادہ ٹیسٹ ڈرائیو کے مواقع ہوں گے جس میں انڈور الیکٹرک وہیکل ٹیسٹ ٹریک کے ساتھ ساتھ آؤٹ ڈور ٹیسٹ ڈرائیوز بھی شامل ہوں گی۔

شو 19 سے 28 نومبر تک عوام کے لیے کھلا رہے گا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ٹیکنالوجی