بھارت: مردہ خانے کے فریزر میں رات گزارنے والی ’لاش‘ زندہ 

جب پولیس اور رشتے دار پوسٹ مارٹم کے لیے کاغذی کارروائی میں مصروف تھے تو پتہ چلا کہ سرکیش کمار سانس لے رہے تھے۔

’لاش‘ کو چھ گھنٹوں تک مردہ خانے کے فریزر میں رکھ دیا گیا(فائل تصویر: اے ایف پی)

دہلی میں جمعے کے روز بھارتی شہری مردہ خانے کے فریزر میں ایک رات گزارنے کے بعد زندہ نکل آئے۔
سرکیش کمار کو ایک روڈ حادثے کے بعد مردہ قرار دے دیا تھا لیکن اگلی صبح ان کے رشتہ دار انہیں سانس لیتا دیکھ کر ششدر رہ گئے۔ 
سرکیش کمار کو جمعے کے روز مشرقی دہلی کے علاقے مراد آباد میں حادثے کے بعد تشویش ناک حالت میں ایک نجی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹر نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ 
بعد ازاں جمعے ہی کو پوسٹ مارٹم کے لیے ان کی ’لاش‘ کو سرکاری ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ہسپتال کے میڈیکل سپرانٹینڈنٹ راجیندر کمار نے اتوار کو بتایا: ’ایمرجنسی میڈیکل آفیسر نے موقعے پر ان کا معائنہ کیا تو ان میں زندگی کے کوئی آثار نہیں تھے اس لیے انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ڈاکٹر نے مزید بتایا کہ پولیس کو اس بارے میں آگاہ کر دیا گیا تھا اور ’لاش‘ کو چھ گھنٹوں تک مردہ خانے کے فریزر میں رکھ دیا گیا جب تک کہ ان کے رشتے دار یہاں نہیں پہنچ گئے۔
انہوں نے کہا: ’جب پولیس اور رشتے دار پوسٹ مارٹم کے لیے کاغذی کارروائی میں مصروف تھے تو پتہ چلا کہ سرکیش کمار سانس لے رہے تھے۔‘
ڈاکٹر راجیندر کمار نے بتایا کہ 45 سالہ شخص، جن کے اچانک زندہ ہونے کا انکشاف ہوا تھا، کا اب علاج کیا جا رہا ہے لیکن وہ ابھی تک کوما میں ہیں۔
ڈاکٹر نے کہا کہ ’یہ واقعہ کسی مجعزے سے کم نہیں ہے۔‘
اس بارے میں بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ ڈاکٹرز نے انہیں کیسے مردہ قرار دے دیا تھا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا