اسلام آباد میں سجا آن لائن کاروبار کرنے والی خواتین کا گالا

’میرا ہنر، میرا فخر‘ کی ٹیگ لائن سے منعقد اس گالا میں خواتین نے سٹالز لگائے جن میں ہاتھ سے بنے کپڑے، چادریں، ڈیکوریشن کے سامان، پرس اور فن پاروں کی نمائش ہوئی۔  

گھر سے آن لائن کاروبار چلانے والی خواتین کے فن کو فروغ دینے کے لیے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں ویمن گالا کا انعقاد کیا گیا، جس میں ایک سو سے زیادہ خواتین نے سٹالز لگائے۔

’میرا ہنر، میرا فخر‘ کی ٹیگ لائن سے منعقد اس گالا میں خواتین نے سٹالز لگائے جن میں ہاتھ سے بنے کپڑے، چادریں، ڈیکوریشن کے سامان، پرس اور فن پاروں کی نمائش ہوئی۔  

تقریب کی منتظم سعدیہ زیب نے انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ویمن گالا کا مقصد گھریلو خواتین کی حوصلہ افزائی تھا تاکہ وہ اپنے روزگار سے ملکی ترقی میں بھی عملی کردار ادا کر سکیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے کہا کہ یہ سب وہ خواتین ہیں جو آن لائن کام کرتی ہیں، لیکن یہاں اُن کو موقع ملا ہے کہ سٹالز میں اپنا فن دکھا سکیں۔

گالا میں شرکت کرنے والی خواتین نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنا ہنر پروموٹ کرنے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم ملا۔  

کھانے کا سٹال لگانے والی اسلام آباد کی حبا فہد نے کہا کہ انہیں اچھا لگا کہ لوگ ان کے سٹال پر آکر ان کے کھانے خرید رہے ہیں۔

شُکرا نعیم، جنہوں نے ٹرک آرٹ سے متعلق سٹال لگا رکھا تھا، کہا کہ ٹرک آرٹ سے بنے چائے کے کپ ان کی مشہور پیشکش ہیں، جنہیں لوگ بہت پسند کر رہے ہیں۔

زیادہ پڑھی جانے والی خواتین