پاکستان کے لیے ایک ہی دن میں دو، دو ٹرافیاں؟

آج جب ٹیسٹ سیریز کا اختتام پاکستان جیت پر ہوا تو اسے ایک نہیں بلکہ دونوں ٹرافیاں دی گئیں۔

پاکستان کی بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کامیابی کے بعد انہیں ٹرافی نہیں دی گئی تھی اور فیصلہ یہ ہوا تھا کہ ٹیسٹ سیریز کے اختتام پر ہی یہ ٹرافی پاکستان کو تھمائی جائے گی (پاکستان کرکٹ بورڈ)

ڈھاکا ٹیسٹ کے چوتھے روز کی اننگز میں تقریباً 100 رنز پر سات وکٹیں لینا کوئی آسان کام نہیں تھا لیکن پاکستانی ٹیم نے نہایت اطمینان اور حواس میں رہتے ہوئے یہ کر دکھایا اور سیریز کلین سویپ کر کے اپنی نام کر لی۔

پہلے ٹی ٹوئنٹی سیریز اور اب ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے تحت کھیلے جانے والی دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے دونوں میچوں میں میزبان ٹیم کو پیغام دیا کہ پاکستان ٹیم آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی طرح سپنرز کے لیے مدد گار وکٹوں کے باوجود گھبرائی نہیں اور انہیں سپن وکٹوں پر بازی لے گئی۔

جہاں ایک پورا دن ضائع ہونے کے بعد ایک وقت پر یہ لگنے لگا تھا کہ شاید یہ میچ بغیر کسی نتیجے کے ہی ختم ہو جائے گا لیکن کپتان بابر اعظم نے کچھ اور ہی سوچ رکھا تھا۔

یہاں تک کہ جب وکٹ لینے کی شدت سے ضرورت تھی اور پاکستانی کپتان تمام بولرز آزما چکے تھے وہیں انہوں نے اپنے ٹیسٹ کرئیر کی پہلی وکٹ اور میچ کی سب سے اہم وکٹ لی۔

آف سپنر ساجد خان نے پہلی اننگز میں اپنے کیرئیر کی بہترین بولنگ کرتے ہوئے 42 رنز کے عوض آٹھ وکٹیں حاصل کیں جو کہ ٹیسٹ کرکٹ میں بنگلہ دیش کے خلاف کسی بھی پاکستانی بولر کی بہترین انفرادی بولنگ ہے۔ اس کے بعد دوسری اننگز میں بھی انہوں نے چار وکٹیں لیں۔

ٹیسٹ میچ میں 12 وکٹیں لینے پر ساجد خان کو ’پلئیر آف دا میچ‘  کا ایوارڈ بھی ملا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ پاکستان کی بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کامیابی کے بعد انہیں ٹرافی نہیں دی گئی تھی اور فیصلہ یہ ہوا تھا کہ ٹیسٹ سیریز کے اختتام پر ہی یہ ٹرافی پاکستان کو تھمائی جائے گی اور ایسا ہی ہوا جب آج ٹیسٹ سیریز کے اختتام پر پاکستان کو ایک نہیں بلکہ دونوں ٹرافیاں دی گئیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے بھی پاکستان کی اس جیت کو کافی سراہا۔ میچ کے اختتام پذیر ہوتے ہی ٹوئٹر پر #sajidkhan,#congratulationspakistan اور #wtc23 ٹرینڈ ہونے لگا اور شائقین کرکٹ اپنی رائے شیئر کیے بغیر نہ رہ سکے۔

ایک ہی دن میں دو ٹرافیاں جیتنے پر ایک ٹوئٹر صارف کا کہنا تھا کہ ایک ہی دن میں دو ٹرافیاں جیتنا ہر ٹیم کے بس کی بات نہیں ہوتی۔

عبید ہاشمی اپنی ٹویٹ میں کہتے ہیں کہ آخر کار پاکستان نے ٹی ٹونٹی سیریز اور ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی اپنے نام کر لی۔

فاطمہ حبیب نے اپنی ٹویٹ میں بابر اعظم کی پہلی انٹرنیشنل وکٹ کا ذکر کیا.

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بلے باز امام الحق نے بھی اپنی خوشی کا اظہار اس ٹویٹ میں کیا.

جس پر عبدلحادی نامی صارف نے اس ٹویٹ کے جواب میں کہا کہ شکریہ امام الحق، آپ نے بابر اعظم کو ایک بولر بنا دیا.

 

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کھیل