بیت المقدس میں نوجوان نے برفانی طوفان میں فلسطینی جھنڈا لہرا دیا

بدھ کو برفباری کے دوران جہاں یہودی آبادی نظاروں سے لطف اندوز ہو رہی تھی وہیں بیت المقدس کے باب دمشق کی دیوار پر ایک نوجوان چڑھ گیا اور فلسطین کا جھنڈا لہرا دیا۔

مقبوضہ بیت المقدس میں بدھ کو رات ہوتے ہی برفباری کا سلسلہ شروع ہوا جو جمعرات تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ اس دوران پورا شہر برف کی سفید چادر اوڑھ لے گا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق شہر میں آخری مرتبہ اس شدت کے ساتھ برفباری 2013 میں ہوئی تھی۔ تب تین روز تک شہر بھر میں لگاتار برف گرتی رہی جس کی وجہ سے بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا۔ نتیجتاً ہزاروں افراد کو ہیٹنگ سسٹم کے بغیر وقت گزارنا پڑا۔

بدھ کو برفباری کے دوران جہاں یہودی آبادی نظاروں سے لطف اندوز ہو رہی تھی وہیں بیت المقدس کے باب دمشق کی دیوار پر ایک نوجوان چڑھ گیا اور فلسطین کا جھنڈا لہرا دیا۔

یاد رہے کہ فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں یہودی آبادکاروں اور فلسطینیوں کے مابین گذشتہ کئی ہفتوں سے جاری تناؤ میں کمی آئی ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا