کھویا ہوا بیگ لینے کے لیے ایئرلائن کی ویب سائٹ ہیک

یہ واقعہ بھارت میں پیش آیا جہاں ایک مسافر کا سامان غلطی سے دوسرا مسافر لے گیا۔

17 اکتوبر، 2019 کو کولکتہ کے ہوائی اڈے پر انڈیگو کا طیارہ نظر آ رہا ہے (اے ایف پی)

ایک مسافر نندن کمار کا کہنا ہے کہ انہوں نے غلط سامان ملنے کے بعد اپنے اصل سامان کا پتہ لگانے کے لیے ایئر لائن کی ویب سائٹ ہیک کرنے کا غیر روایتی قدم اٹھایا ہے۔

نندن کمار کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے 27 مارچ کو پٹنہ سے بنگلورو جانے والی انڈیگو پرواز 6 ای-185 کے بعد اس وقت سخت اقدام اٹھایا جب ایک اور مسافر ان کا بیگ اپنے ساتھ گھر لے گئے کیونکہ دونوں بیگز کے درمیان’ معمولی سا فرق‘ تھا۔

سوشل میڈیا پر اپنے تجربے کو شیئر کرتے ہوئے سافٹ ویئرانجینیئر نندن کمار نے کہا کہ انہیں انڈیگو کسٹمر سروس ایجنٹ تک رسائی کے لیے متعدد کالز کرنی پڑیں- اور اس کے باوجود ان(ایئرلائن) کا دعویٰ ہے کہ وہ ان کا دوسرے مسافر سے رابطہ کرانے میں ناکام رہے۔

انہوں نے ٹویٹ کیا: ’مختصر کہانی یہ کہ اس مسئلے کا کوئی حل نہیں نکلا۔ اور نہ ہی آپ کی کسٹمر کیئر سروس نے معلومات کا تحفظ ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے مجھے اس شخص کا کوئی رابطہ نمبر دیا۔‘

کمار کا دعویٰ ہے کہ ان کے ساتھ وعدہ کیا گیا تھا کہ کال بیک کی جائے گی جو کبھی نہیں آئی۔

انہوں نے ٹویٹ کیا: اس موقعے پر میری ’ڈویلپر والی حس‘ جاگی۔ میں نے اپنے کمپیوٹر کی بورڈ پر ایف 12  کا بٹن دبایا اور @IndiGo6E ویب سائٹ پر ڈویلپر کنسول کھولا  اور نیٹ ورک لاگ  ریکارڈ آن کرکے پورا فلو چیک ان شروع کر دیا۔

’اور وہاں نیٹ ورک میں میرے شریک سفر مسافر کا فون نمبر اور ای میل تھا۔ آہ یہ میرے لیے امید کی ایک کرن تھی۔ میں نے تفصیلات نوٹ کیں اور فیصلہ کیا کہ اس شخص کو فون کرنے اور بیگ تبدیل کرنے کی کوشش کی جائے۔‘

نندن کمار کے مطابق، وہ فون نمبر کا استعمال کرتے ہوئے اپنے ساتھی مسافر تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئے اور ان دونوں نے بیگ کے تبادلے کے لیے ملنے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے جاتے ہوئے تحفہ چھوڑا ؟ ایئر لائن کے لیے تین مشورے:’ اپنا آئی وی آر ٹھیک کریں اور اسے مزید صارف دوست بنائیں، 2۔ اپنی کسٹمر سروس کو رد عمل دینے والی سے زیادہ متحرک بنائیں اور 3۔ آپ کی ویب سائٹ حساس ڈیٹا لیک کرتی ہے، اسے ٹھیک کر لیں۔ ‘

ان کی کہانی کو سوشل میڈیا پر بھرپور توجہ ملی اور 6500 سے زائد لائکس اور 2000 سے زائد ری ٹویٹس ہوئے۔

انڈیگو نے نندن کمار کے اس الزام کی سختی سے تردید کی کہ ایئر لائن کی ویب سائٹ ’حساس ڈیٹا لیک کرتی ہے۔‘

ٹوئٹر پر پوسٹ کیے گئے ایک بیان میں ایئرلائن کمپنی نے کہا: ’ہم یہ بتانا چاہتے ہیں کہ ہمارے آئی ٹی پروسیسز مکمل طور پر مضبوطی سے ڈیزائن کے گئے ہیں اور کسی بھی وقت انڈیگو ویب سائٹ ہیک نہیں ہوئی۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

’کوئی بھی مسافر اپنا پی این آر، آخری نام، رابطہ نمبر یا ای میل پتہ استعمال کرتے ہوئے ویب سائٹ سے اپنی بکنگ کی تفصیلات حاصل کر سکتا ہے۔‘

’ یہ نظام بین الاقوامی سطح پر تمام ایئر لائنز میں موجود ہے۔ تاہم، آپ کی رائے کو باضابطہ طور پر نوٹ کیا جاتا ہے اور یقینی طور پر اس کا جائزہ لیا جائے گا۔ ‘

ایئر لائن نے مزید کہا کہ ’وہ صارفین کے ڈیٹا کی رازداری اور صنعت کے لازمی سائبر سیکورٹی معیارات کو برقرار رکھنے کے لیے بالکل پرعزم ہے۔‘

دی انڈیپینڈنٹ نے انڈیگو سے اس واقعے پر تبصرہ کرنے کے لیے رابطہ کیا ہے۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ٹیکنالوجی