وزیرستان: دو دنوں میں چار افراد کی ٹارگٹ کلنگ

مقامی پولیس کے مطابق گذشتہ دو دنوں میں چار افراد کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات رپورٹ ہوئے، ایک لاش ملی اور باردی سرنگ کے دھماکے میں دو بچے زخمی ہوئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ صرف شمالی وزیرستان میں رمضان کے مہینے میں 13 افراد ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں مارے گئے، جس میں زیادہ تر نوجوان لڑکے شامل ہیں۔ (تصویر: انڈپینڈنٹ اردو)

پاکستان کے قبائلی اضلاع شمالی و جنوبی وزیرستان میں گذشتہ دو دنوں میں چار افراد کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات رپورٹ ہوئے، ایک لاش ملی اور باردی سرنگ کے دھماکے میں دو بچے زخمی ہوئے۔

میران شاہ پولیس نے انڈپینڈنٹ اُردو کو بتایا کہ جمعے اور ہفتے کی درمیانی رات ساڑھے 11 بجے کے قریب شمالی وزیرستان کے ڈانڈے سیدگی علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے امان اللہ ولد حیات اللہ کو قتل کیا۔

پولیس نے بتایا کہ انہوں نے لاش کو میران شاہ ہسپتال پہنچا دیا ہے اور واقعے کی تحقیقات شروع کرنے کے علاوہ سرچ آپریشن کے لیے پولیس کی نفری بھی ڈانڈے سیدگی روانہ کردی ہے۔

دوسرا واقعے میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے نوجوان سید مانور والد ماجہ نور کو اس وقت ہلاک کردیا جب وہ میرعلی کے گاؤں عیدک میں نظامیہ مدرسے کے ساتھ روڈ کے کنارے موجود تھے۔

پولیس نے بتایا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال لے جایا گیا ہے جبکہ نامعلوم موٹر سائیکل فرار ہونے کامیاب ہوگئے، ابھی تک کوئی گرفتاری عمل نہیں آئی مگر پولیس نے تلاش شروع کردی ہے۔

پولیس کے مطابق ان واقعات سے ایک دن پہلے جانی خیل میں نامعلوم افراد نے 19 سالہ شیرزا علی کو ان کے گھر کے سامنے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔

پولیس نے بتایا کہ شیرازا اپنے والدین کے اکلوتے بیٹے تھے جس کے بعد ان کی ماں غم و دکھ کو برداشت نہ کرتے ہوئے قومے میں چلی گئی ہیں اور تاحال ہسپتال میں ہیں۔

اس کے علاوہ وانا میں افطاری کے ایک گھنٹہ بعد پولیس اے ایس آئی جاوید اسلم کو نامعلوم موٹر سائیکل سوراوں نے اس وقت فائرنگ کرکے ہلاک کردیا جب وہ وانا بازار میں پیدل گشت کررہے تھے۔

جاوید اسلم کی نمازہ جنازہ میں پولیس آفسروں کے علاوہ سول انتظامیہ کے اہلکاروں نے بھی شرکت کی۔

جنوبی وزیرستان میں ہی پولیس کے مطابق سروکئی کے دور دارز علاقے تنگڑئی میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں دو کم سن بچے شدید زخمی ہوئے ہیں۔

زخمی ہونے والوں میں نو سالہ کریم اللہ اور چھ سالہ نور اللہ شامل ہیں۔

مقامی لوگوں کے مطابق تنگڑئی میں سکول کی سہولت بھی موجود نہیں یہاں کے اکثر لوگوں کا روزگار مال مویشی ہیں اور چھوٹے بچے ان کی دیکھ بال کرتے ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

رہائشی نور عالم کے مطابق دھماکہ بھی ایک پہاڑی نالے میں اس وقت ہوا تھا جب یہ دونوں بچے بکریاں چرا رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ کریم اللہ کا دائیاں بازو اور دونوں انکھیں جبکہ نوراللہ کے دونوں پاؤں شدید زخمی ہوئے ہیں۔

اس کے علاوہ جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے دل نواز کی لاش گذشتہ روز ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے پہاڑ پور کی نہر سے ملی۔

 دل نواز کے ایک رشتہ دار شاہ فیصل کے مطابق: ’دل نواز ایک مہینہ پہلے تحصیل سروکئی میں ایک پٹرول پمپ پر موجود تھے کہ اس دوران ایک گاڑی میں پانچ یا چھ افراد آئے جو دل نواز کو زبردستی اٹھا کر لے گئے تھے، تب سے وہ لاپتہ تھے۔‘

واضح رہے کہ پولیس کا کہنا ہے کہ صرف شمالی وزیرستان میں رمضان کے مہینے میں 13 افراد ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں مارے گئے، جس میں زیادہ تر نوجوان لڑکے شامل ہیں، جس کی وجہ سے لوگ بہت زیادہ پریشان ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان