میراڈونا کی ’ہینڈ آف گاڈ‘ شرٹ ایک ارب روپے سے زائد میں فروخت

یہ نیلامی میں کھیلوں کے کسی لباس کے لیے ادا کی جانے والی اب تک کی سب سے زیادہ رقم ہے۔

20  اپریل 2022 کو لی گئی تصویر میں لندن میں سدبیز کے ایک ملازم میراڈونا کی شرٹ کے ساتھ۔میراڈونا نومبر 2020 میں 60 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔ (اے ایف پی)

مشہور عالمی فٹ بالر ڈیاگو میراڈونا کی مشہور شرٹ، جسے انہوں نے 1986 کے ورلڈ کپ کے دوران انگلینڈ کے خلاف میچ میں پہنے اپنا مشہور ’گاڈز ہینڈ‘ گول کیا تھا، اب 9.3 کروڑ ڈالر یا ایک ارب 67 کروڑ پاکستانی روپے میں فروخت ہوئی ہے۔

یہ نیلامی میں کھیلوں کے کسی لباس کے لیے ادا کی جانے والی اب تک کی سب سے زیادہ رقم ہے۔

ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق سدبیز نے بدھ کو آن لائن نیلامی کے دوران یہ مشہور قمیض نامعلوم خریدار کو فروخت کر دی۔

میراڈونا نے میکسیکو سٹی میں 22 جون کو ورلڈ کپ کوارٹر فائنل کے دوران دو گول کیے تھے۔ یہ کھیل جزائر فاک لینڈ پر برطانوی-ارجنٹائن جنگ کے چار سال بعد کھیلا گیا تھا۔

ارجنٹینا کی جانب سے پہلا گول ہیڈر سے کیا گیا لیکن پہلی گیند میراڈونا کی کلائی پر لگی اور ریفری کو نظر نہیں آیا۔

بعد میں میراڈونا نے کہا کہ گول کا آدھا سہرا ان کے جبکہ دوسرا حصہ خدا کو جاتا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

میراڈونا نے انگلینڈ کے تقریباً تمام کھلاڑیوں کو مات دیتے ہوئے دوسرا گول بھی کیا۔

2002 میں فیفا کے ایک سروے میں اس گول کو صدی کا گول قرار دیا گیا۔ ان گولز کے نتیجے میں ارجنٹائن نے ورلڈ کپ جیت لیا۔

میراڈونا نے کھیل کے بعد مخالف کھلاڑی کے ساتھ اپنی شرٹ تبدیل کی۔

میراڈونا نومبر 2020 میں 60 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے اور وہ کئی سالوں سے کوکین کا استعمال کر رہے تھے۔ بہت سے لوگ انہیں دنیا کا عظیم فٹ بالر مانتے ہیں۔

سدبیز کے سبراہ برہم واچر کا کہنا ہے کہ یہ تاریخی شرٹ نہ صرف کھیلوں کی تاریخ میں بلکہ 20ویں صدی کی تاریخ میں ایک اہم لمحے کی یاد دہانی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ نیلامی میں آنے والی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی فٹ بال شرٹ ہے اور اپنی نوعیت کی کسی بھی چیز کی نیلامی کا ریکارڈ رکھتی ہے۔

تاہم کچھ روز قبل ڈیاگو میراڈونا کی بیٹی نے دعویٰ کیا تھا کہ نیلامی کے لیے پیش کی جانے والی ان کے والد کی شرٹ جعلی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ یہ وہ شرٹ نہیں ہے جو ان کے والد نے ارجنٹائن کی جانب سے 1986 کے ورلڈ کپ میں انگلینڈ کے خلاف ’ہینڈ آف گول‘ کے وقت پہنی تھی۔

میراڈونا کا شمار فٹ بال کے لیجنڈ کھلاڑیوں میں ہوتا ہے تاہم اپنے عروج کے زمانے میں وہ کئی تنازعات کا بھی شکار رہے اور انہیں منشیات کے استعمال کے وجہ سے پابندیوں کا بھی سامنا تھا۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی فٹ بال