ایٹمی پروگرام کو سیاسی جماعتوں کی حمایت حاصل:جنرل ندیم رضا

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی ناقابل تقسیم ہے اور حالات خواہ کچھ بھی ہوں پاکستان اپنے جوہری پروگرام پر سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

پاکستان میں 23 مارچ 2022 کو اسلام آباد میں یوم پاکستان کے موقع پر منعقدہ پریڈ میں النصر اور بابر نامی میزائل کے ہمراہ موجود پاکستان آرمی کے اہلکار (اے ایف پی)

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی ناقابل تقسیم ہے اور حالات خواہ کچھ بھی ہوں پاکستان اپنے جوہری پروگرام پر سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نسٹ انسٹی ٹیوٹ پالیسی سٹڈیز (نپس) میں ’علاقائی ماحول اور سلامتی کے تقاضے کے موضوع‘ پر پیر کو ہونے والے سینیمار سے جنرل ندیم رضا نے خطاب کیا۔

خطاب میں جنرل ندیم رضا کا کہنا تھا کہ ’نیشنل کمانڈ اتھارٹی (این سی اے) اپنی تمام سیاسی و فوجی قیادت مضبوطی کے ساتھ سٹرٹیجک ایٹمی پروگرام کے لیے کھڑی ہے۔‘

جنرل ندیم رضا نے کہا کہ پاکستان کے ’دفاع  کے ضامن کے طور پر جوہری پروگرام کی اہمیت کو دہراتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی جوہری پروگرام کو تمام سیاسی جماعتوں اور عوام کی حمایت حاصل ہے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ان کا کہنا تھا کہ ’پاکستان ایک پر اعتماد اور ذمہ دار ایٹمی طاقت ہے۔ وہ کم از کم قابل اعتماد دفاع کی حدود کے اندر رہتے ہوئے مکمل دفاع کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔‘

’ہماری قومی سلامتی اور تحفظ کا نظام قومی اور عالمی تقاضے پورے کرتا ہے اور ہر قسم کے حالات کے مقابلے کے لیے تیار ہے۔‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایٹمی صلاحیت کے مالک  ملکوں میں رائج طریقہ کار کے مطابق سٹریٹیجک پروگرام پر غیر ضروری اور بے بنیاد تبصرے سے گریز کیا جانا چاہیے اور جب ضروری ہو تو اس مسئلے پر مخصوص جوابات اور خیالات کے اظہار کے لیے این سی اے درست فورم ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان