مکہ کی خوبصورتی بنی سعودی آرٹسٹ کے فن کا محور

بیشتر سعودیوں کی طرح مطر نے بچپن میں مکہ کا دورہ کیا، مگر وہ ان کی میڈیکل کی تعلیم کے دنوں میں انمول یادداشتوں میں سے ایک بن گیا۔

ایک خاتون 5 اکتوبر 2017 کو ماسکو کے مرکز میں ایک نمائش کے دوران سعودی مصور احمد مطر کے فن پارے ’مقناطیس‘ کو دیکھ رہی ہے۔ (اے ایف پی)

ہم عصر آرٹسٹ احمد مطر کو اس بات کا علم نہیں تھا کہ ان کا مکہ کا پہلا دورہ ان کی زندگی کو اتنا متاثر کرے گا کہ وہ ان کے فن کی بنیاد ثابت ہوجائے گا۔

بیشتر سعودیوں کی طرح مطر نے بچپن میں مکہ کا دورہ کیا، مگر وہ ان کی میڈیکل کی تعلیم کے دنوں میں انمول یادداشتوں میں سے ایک بن گیا۔

انہوں نے عرب نیوز کو بتایا کہ تعمیراتی کرینوں سے گھرے ہوئے ایک سفر پرانہوں نے محسوس کیا کہ ان کا ’تخیل حقیقت سے زیادہ طاقتور ہے۔ کبھی کبھی ہم تبدیلی کا خواب دیکھتے ہیں۔ اور یہ اس لیے ہوتا ہے کہ تخیل کی طاقت اس تمام تحریک کو تخلیق کرتی ہے۔‘

عطر کے والدین جب پہلی بار ان کو مکہ لے کر گئے تو انہوں نے کہا: ’جب میں خانہ کعبہ کے سامنے جاؤں گا تو کچھ مختلف ہو گا، اور یہ کہ میں ایک مقناطیسی کشش محسوس کروں گا۔‘

وہ لمحہ ان کی زندگی کا حصہ بن گیا اور وہ اپنے تخیل کے ذریعے اپنے کام کو متاثرکن بناتے چلے گئے۔

مطر کے سب سے مشہور فن پاروں میں سے ایک، ’مقناطیس‘ کو مقناطیسی کیوب کے ارد گرد ہزاروں لوہے کے ذرات کا استعمال کرتے ہوئے بنایا گیا تھا، جو کعبہ کی علامت ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’میں اپنی زیادہ تر آرٹ ورک کشش کی بنیاد پر تخلیق کرتا ہوں۔‘

دیکھنے والے کی نظر دو رنگوں سفید اور کالے کے امتزاج کی طرف مبذول ہوتی ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

یہ فن پارہ چار شیشے کی سکرینوں سے گھرا ہوا ہے، جو حج کی کارکردگی کے تقدس اور تقدس کی نشاندہی کرتی ہے جسے باہر کے لوگوں کی پہنچ سے دور رکھا جاتا ہے۔

مطر نے کہا: ’میرے خیال میں کرونا وائرس کے بعد یہ بہت ضروری ہے کہ چیزیں دوبارہ زندہ ہوں۔ میں نے ایک فوٹوگرافر اور محقق کے طور پر حج میں شرکت کے لیے چار سے پانچ سال سے زیادہ وقت گزارا اور واقعی، یہ سب سے خوبصورت مناظر میں سے ایک ہے جب آپ سبھی لوگوں کو ایک آواز سے سنتے ہیں۔ اور آپ اسے محسوس کرتے ہیں۔ یہ واقعی الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔‘

2016 میں مطر پہلے سعودی فنکار بن گئے جنہوں نے واشنگٹن ڈی سی میں سمتھسونین میوزیم کی آرتھر ایم سیکلر گیلری میں اپنے علامتی شہروں کی نمائش کے ساتھ سولو شو کا انعقاد کیا۔

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا