کامن ویلتھ گیمز: پاکستان بھارت سے ہارتا ہی چلا گیا

کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان نے اپنے سفر کا آغاز تو کر دیا ہے مگر یہ آغاز کچھ زیادہ اچھا نہیں رہا اور اسے مختلف مقابلوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان نے اپنے سفر کا آغاز تو کر دیا ہے مگر یہ آغاز کچھ زیادہ اچھا نہیں رہا اور اسے مختلف مقابلوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں جمعے کو پاکستان نے جن کھیلوں میں حصہ لیا ان میں بیڈمنٹن، باکسنگ، اور سوئمنگ قابل زکر ہیں جبکہ جبکہ کرکٹ میچ ابھی ہونا باقی ہے۔

باکسنگ میں 60 سے ساڑھے 63 کلو گرام کیٹیگری کا میچ برمنگھم کے این ای سی کے ہال نمبر چار میں ہوا جہاں پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں شکست ہوئی۔

اس میچ میں بھارت کے شیوا تھاپا نے پاکستان کے سلیمان بلوچ کو صفر کے مقابلے میں پانچ پوائنٹس سے شکست دی۔

باکسنگ کے بعد بیڈمنٹن کی بات کی جائے تو وہاں بھی پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں بری طرح شکست کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔

بیڈمنٹن میں بھارت نے پاکستان کو پانچ الگ الگ مقابلوں میں شکست دی ہے۔

مکسڈ ڈبل میں سمیتھ ریڈی اور ماچماندا پوننپا نے پاکستان کے محمد سعید عرفان بھٹی اور غزالہ صدیق کو شکست دی، اس کے بعد مردوں کے سنگل مقابلوں میں سری کانت نملوار کڈمبی نے مراد علی کو ہرایا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

بیڈمنٹن کے خواتین کے سنگلز مقابلے میں بھارت کی بڈمنٹن سٹار وینکاتا سندھو نے پاکستان کی نیشنل چیمپیئن ماہور شہزاد کو دو صفر سے شکست دی۔

پاکستان کا بیڈمنٹن میں شکست کا سلسلہ یہیں نہیں رکا بلکہ پاکستان اس کھیل میں بھارت سے ہارتا ہی چلا گیا اور پاکستان کو مردوں اور خواتین کے ڈبلز مقابلوں میں بھی بھارت کے ہاتھوں شکست ہوئی۔

اب تک تو سوئمنگ ہی وہ واحد کھیل رہا ہے جس میں پاکستان کی جانب سے خوشخبری ملی ہے، جہاں پاکستان کے سید محمد حسیب طارق نے مردوں کے 50 میٹر بٹرفلائی کے ہیٹ 2 مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔

دوسری جانب پاکستان کی خاتون تیراک جہان آرا نبی 200 میٹر فری سٹائل کے ہیٹ 2 میں ساتویں نمبر پر رہیں۔

برمنگھم سے پاکستانی تیراک مشعال ایوب نے انڈپینڈنٹ اردو سے بات کرتے ہوئے آج کے مقابلے کے بارے میں کہا کہ ’میں کووڈ وبا کے بعد کسی پہلے ایونٹ میں حصہ لے رہی ہوں، مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ میں ایک بار پھر مقابلہ کرنے آئی ہوں۔‘

انہوں نے کہا کہ ’اس طرح کے ایونٹس کے دوران سوئمنگ پولز کے باہر بہت تجربات ہوتے ہیں جن سے بہت فائدہ ہوتا ہے۔

مشعال کے ساتھ ہی پاکستانی تیراکوں کی ٹیم میں شامل جہاں آرا نبی جو جمعے کو ہونے والے مقابلے میں آٹھ ایتھلیٹس میں سے ساتویں نمبر رہیں۔ انہوں نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ ’اچھا تو لگا ہے مگر میں مایوس ہوں کیونکہ یہ میرا بہترین ٹائم نہیں تھا۔‘

جہاں آرا نبی کا کہنا ہے کہ اگلے مقابلوں میں وہ بہتر کھیل پیش کریں گی اور اس سے ’دنیا کو پتہ لگے گا کہ پاکستان میں سوئمنگ وقت کے ساتھ بہتر ہو رہی ہے۔‘

نوٹ: ویڈیو بشکریہ رفعت جاوید، جنتا کا رپورٹر

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کھیل