فلپائن: 400 سے زائد افراد کے لاٹری جیتنے پر تنازع

قرعہ اندازی کے نتائج نے سینیٹ کے اقلیتی رہنما ایکویلینو پیمینٹل سوم کو تحقیقات کا مطالبہ کرنے پر مجبور کر دیا کیوں کہ جیتنے والے تمام نمبرز کو نو سے تقسیم جا سکتا تھا۔

کھیلوں کے قواعد کے مطابق، شرکا ایک سے 55 تک چھ نمبروں کا انتخاب کرتے ہیں (پیکسلز)

فلپائن میں ایک لاٹری 400 سے زائد افراد نے جیت لی جس کے بعد ایک تنازع کھڑا ہو گیا اور سینیٹرز نے ’مشکوک‘ نتائج کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

گذشتہ ہفتے فلپائن چیریٹی سویپ سٹیک آفس (پی سی ایس او) میں اس وقت غیر متوقع جانچ پڑتال شروع ہوگئی جب 433 شرط لگانے والوں نے 23 کروڑ60 لاکھ فلپانی پیسو(40 لاکھ ڈالر) سے زائد مالیت کا انعام جیت لیا۔

قرعہ اندازی کے نتائج نے سینیٹ کے اقلیتی رہنما ایکویلینو پیمینٹل سوم کو تحقیقات کا مطالبہ کرنے پر مجبور کر دیا کیوں کہ جیتنے والے تمام نمبرز کو نو سے تقسیم جا سکتا تھا۔

انہوں نے کہا، ’ان لوٹو کھیل کی جمہوریہ فلپائن کی طرف سے اجازت ہے۔ لہذا، ہمیں چاہیے کہ ان جوئے کی طرز کے کھیلوں کی سالمیت کو برقرار رکھیں اور ان کی حفاظت کریں۔‘

سینیٹرریسا ہونٹیوروس نے بھی تحقیقات کے مطالبے کی حمایت کرتے ہوئے کہا، ’ہم صرف عوام کے ذہن سے شکوک و شبہات کو ختم کرنا چاہتے ہیں کہ نتائج میں ہیرا پھیری کی گئی ہے۔‘

انہوں نے مزید کہا: ’اگرچہ ہم تسلیم کرتے ہیں کہ لوگ پیٹرن میں شرط لگاتے ہیں، تاہم ہم یہ بھی یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ سسٹم محفوظ، خرابیوں سے پاک اور قابل اعتماد ہو۔‘

کھیلوں کے قواعد کے مطابق، شرکا ایک سے 55 تک چھ نمبروں کا انتخاب کرتے ہیں۔

جیک پاٹ کے فاتح کے نمبرز کا لاٹری آپریٹر کے ذریعے تیار کردہ تمام نمبروں سے ملنا ضروری ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

یونیورسٹی آف فلپائن میں ریاضی کے پروفیسر گائیڈو ڈیوڈ نے بی بی سی نیوز کو بتایا کہ فرض کرتے ہیں کہ ایک کروڑ سے زیادہ افراد شرط لگاتے ہیں، بہت زیادہ فاتحین کا امکان ’1 میں سے 1 اور اس کے بعد 12 سو 24 کا صفر‘ تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ چوں کہ یہ تعداد بہت زیادہ ہے اس لیے وہ اس کا اندازہ نہیں لگا سکتے۔

دریں اثنا سویپ سٹیکس کے جنرل منیجر میلکیڈز روبلز نے نتائج میں کسی بھی بے قاعدگی سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ’ایسا ہوتا ہے کیوں کہ بیٹر اکثر ایک ہی نمبر کا بار بار انتخاب کرتے ہیں۔

’بہت سے لوگوں نے اپنے نمبرز برقرار رکھے ہیں۔ نہ صرف اپنی بیویوں اور شوہروں کے ساتھ وفادار رہنا اچھا ہے بلکہ اپنے نمبروں کے ساتھ وفادار رہنا بھی اچھا ہے۔‘

بی بی سی نیوز نے لاٹری جیتنے والے ایک شخص کے حوالے سے بتایا، ’میں کئی سالوں سے پیٹرن نو، پیٹرن آٹھ، پیٹرن سات اور پیٹرن چھ پر بیٹنگ کر رہا ہوں اور میں شکر گزار ہوں کہ میں جیت گیا۔‘

تاہم میلکیڈز روبلز نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ’پی سی ایس او جیک پاٹ جیتنے والوں کے چیک کی پروسیسنگ کو تیز کرنے کے لیے ڈبل اور اوور ٹائم کام کرے گا۔‘

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کھیل