خطرناک کیمیکل کے سبب کئی خشک شیمپو مارکیٹ سے اٹھا لیے گئے

اندرونی طور پر ایک تحقیقات کرنے کے بعد کمپنی نے اپنے ایروسول کین میں استعمال ہونے والے پروپیلنٹ کو بینزین کی زیادہ مقدار کے طور پر شناخت کیا۔

ایک بیان کے مطابق یونی لیور امریکہ نے اکتوبر 2021 سے قبل تیار کیے جانے والے 19 خشک شیمپو ایروسول مصنوعات کو مارکیٹ سے واپس اٹھانے کا اعلان کیا ہے (فائل فوٹو/ اے ایف پی)

بینزین کی ’ممکنہ طور پر زیادہ مقدار‘ کے باعث امریکہ میں کئی مقبول خشک شیمپو مارکیٹ سے اٹھا لیے گئے ہیں۔ یہ ایک ایسا کیمیکل ہے جو انسانوں میں کینسر کا سبب بن سکتا ہے۔

امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کی جانب سے شائع ہونے والے ایک بیان کے مطابق یونی لیور امریکہ نے اکتوبر 2021 سے قبل تیار کیے جانے والے 19 خشک شیمپو ایروسول مصنوعات کو مارکیٹ سے واپس اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔

ان میں ڈوو، سووی اور ٹریسیمی برانڈز کے خشک شیمپو شامل ہیں۔

اندرونی طور پر ایک تحقیقات کرنے کے بعد کمپنی نے اپنے ایروسول کین میں استعمال ہونے والے پروپیلنٹ کو بینزین کی زیادہ مقدار کے طور پر شناخت کیا۔

کمپنی نے کہا کہ یونی لیور نے اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے اپنے پروپیلنٹ سپلائرز کے ساتھ مل کر کام کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی خوردہ فروشوں (چھوٹے دکاندار) کو مطلع کیا گیا ہے کہ وہ ان 19 مصنوعات کو شیلف سے ہٹا دیں۔

تاہم یونی لیور کا کہنا ہے کہ ’صحت سے متعلق خطرات کے حوالے سے آزادانہ جائزے سے معلوم ہوا ہے کہ خشک شیمپو کی مصنوعات میں بینزین سے صحت پر منفی اثرات مرتب ہونے کی توقع نہیں ہے۔‘

بینزین کیا ہے؟

بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام کے مرکز کے مطابق بینزین ایک کیمیکل ہے جو ماحول میں قدرتی طور پر موجود ہوسکتا ہے۔ جیسے خام تیل یا پٹرول میں - اور پلاسٹک، رنگوں اور ڈٹرجنٹ کی تیاری کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

تمباکو کے دھوئیں، موٹر گاڑیوں کے اخراج، صنعتی اخراج اور یا گھریلو پینٹ کی وجہ سے گھر کے اندر اور باہر بھی بینزین کی تھوڑی سی مقدار ہوسکتی ہے۔

بینزین کا سب سے بڑا اثر خون پر پڑتا ہے، ایک سال یا اس سے زیادہ بینزین میں رہنے کے بعد خون کے سرخ خلیات یا خون کی کمی ہو سکتی ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

محکمہ صحت اور انسانی خدمات (ڈی ایچ ایچ ایس) نے اس بات کا تعین کیا ہے کہ بینزین خون کے کینسر، جیسا کہ لیوکیمیا کا سبب بھی بن سکتا ہے۔

اگر صارفین ان 19 خشک شیمپو کی مصنوعات میں سے کسی ایک کا بھی استعمال کرتے ہیں تو ایف ڈی اے نے ایسے صارفین کے لیے اقدامات وضع کیے ہیں۔

جس کے پاس بھی یہ مصنوعات ہیں ان سے کہا گیا ہے کہ وہ یا تو انہیں پھینک دیں یا وہاں واپس کر دیں جہاں سے خریدا گیا تھا۔

وہ لوگ جنہیں ان مصنوعات کی وجہ سے منفی رد عمل یا معیار کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا ہے وہ ایف ڈی اے کی ویب سائٹ کے ذریعے رپورٹ کر سکتے ہیں۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی صحت