’توشہ خانہ کی چیزوں کی تصویر کیوں لی:‘ بشری بی بی کی ’آڈیو‘

مبینہ آڈیو کلپ میں بشری بی بی بنی گالہ کے نگران انعام خان کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو میں توشہ خانہ سے آئی چیزوں کی تصاویر بنانے پر غصہ ہو رہی ہیں۔

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے انصاف عمران خان کو توشہ خانہ ریفرنس میں فوجداری کارروائی کے لیے نو جنوری، 2022 کو ذاتی حیثیت میں طلب کر رکھا ہے (عمر شیخ ظہور ویب سائٹ)

سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور اسلام آباد کے قریب بنی گالا میں ان کی رہائش گاہ کے نگران انعام خان کی جمعے کو مبینہ آڈیو منظر عام پر آئی ہے۔

مبینہ آڈیو میں، جس کی آزاد ذرائع سے تاحال کوئی تصدیق نہیں ہوئی، سابق خاتون اول کو سرکاری توشہ خانے سے بنی گالا پہنچنے والی بعض چیزوں کی تصاویر بنائے جانے پر ناراضگی اور غصے کا اظہار کرتے سنا جا سکتا ہے۔

آڈیو میں سنی جانے والی گفتگو سے تاثر مل رہا ہے جیسے سرکاری توشہ خانے سے کچھ اشیا مبینہ طور پر بنی گالا پہنچیں۔

جمعرات کو اسلام آباد کی مقامی عدالت نے چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس میں فوج داری کارروائی کی درخواست کو قابل سماعت قرار دیتے ہوئے انہیں نو جنوری کو ذاتی حیثیت میں طلب کر رکھا ہے۔

توشہ خانہ ریفرنس میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے فیصلے میں کہا تھا کہ سابق وزیر اعظم نے تحائف اور ان کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقوم کو اپنے اثاثوں میں ظاہر نہیں کیا۔

مبینہ آڈیو میں سنی جانے والی گفتگو

بشریٰ بی بی: ہیلو

انعام خان: السلام علیکم

بشریٰ بی بی: وعلیکم السلام، یہ جو توشہ خانہ سے چیزیں آئی تھیں، آپ نے انور کو کہا کہ ان کی تصویریں کھینچ کر بھیجو؟

انعام خان: نہیں، میں نے تو نہیں کہا تھا۔

بشریٰ بی بی: تو کیوں کھینچی تھیں تصویریں؟ گھر کے اندر جو چیز آئے اس کی تصویر تو نہیں کھینچتے، گھر سے باہر جو جائے ان کی تصویر کھینچنی چاہیے؟

انعام خان: صرف یہ تھا۔۔۔۔جی

بشریٰ بی بی: میرے پاس جو چیزیں آ رہی ہیں اس کی کیوں تصویریں کھینچی جا رہی ہیں۔

انعام خان: نہیں مجھے، میں نہیں کہا تھا بی بی۔

بشریٰ بی بی: اس نے کہا کہ انعام نے کہا ہے اور میں نے اس کو بھیج دی ہیں۔

انعام خان: نہیں، نہیں، نہیں بی بی بالکل بھی نہیں اس طرح۔

بشریٰ بی بی: آپ ہولڈ کریں

انعام خان: جی

انعام خان کو فون ہولڈ کروا کر بشریٰ بی بی ان کے پاس موجود کسی شخص سے بات کرتی ہیں

بشریٰ بی بی: آپ نے انعام کو بھیجی ہیں تصویریں؟۔۔۔ وہ کہہ رہا ہے مجھے تو نہیں بھیجیں۔

انعام خان: نہیں بھیجی ہیں لیکن میں نے کہا نہیں ہے۔

بشریٰ بی بی وہاں موجود شخص سے گفتگو کرتے ہوئے ان سے دریافت کرتی ہیں کہ انہیں کس نے تصویریں بنانے کا کہا تھا، تاہم دوسرے شخص کی آواز آڈیو میں سنائی نہیں دیتی۔

بشریٰ بی بی: انعام نے آپ کو تصویریں کھینچنے کا کہا تھا؟

وہ شخص جواب دیتا ہے لیکن سمجھ نہیں آتی۔

بشریٰ بی بی: کیا کیا؟ کس نے کہا تھا تصویریں کھینچنے کا؟ کس نے؟ کیوں؟

بشریٰ بی بی: کیا آپ نے انعام کو بھیجی ہیں تصویریں؟

بشریٰ بی بی: گھر کے اندر آنے والی کسی چیز کی تصویر نہیں کھینچتے کیونکہ وہ میرے پاس آ رہی تھی۔ گھر سے جو باہر جاتی ہیں ان کی کھینچنی چاہیے، گھر کے اندر آنے والی چیز کی کون تصویر کھینچتا ہے؟ 

بشریٰ بی بی کے پاس موجود شخص کچھ بولتا ہے جس کی سمجھ نہیں آتی۔

بشریٰ بی بی: کس چیز کا ثبوت؟ آپ کو کیا ضرورت ہے ثبوت دینے کی؟ آپ نے مجھ سے پوچھا؟ سوری کا کیا مطلب؟ تماشہ بنایا ہوا ہے گھر کو؟ ایم ایس ہم پر اعتماد کر کے بھیج رہا ہے، آپ کون ہوتے ہیں تصویریں کھینچنے والے؟

بشریٰ بی بی انعام سے مخاطب ہوتے ہوئے کہتی ہیں: تمہیں کیوں بھیجی ہیں اس نے تصویریں؟

انعام خان: بی بی مجھے تصویریں آئی ہیں کہ ہم اندر دے رہے ہیں، جس پر میں کہا کہ بس آپ بی بی کو دے دیں، وہ جانیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

بشریٰ بی بی: کیا کرنا ہے تصویروں کا؟ ہم لوگوں نے کیا کرنا ہے تصویروں کا؟ آج کے بعد تم گھر کے اندر نہیں آؤ گے، سمجھ آئی۔ 

انعام خان: ٹھیک ہے۔ 

بشریٰ بی بی: (غصے میں) تصویریں لے کر وہیں رہو جہاں تم بیٹھے ہو۔

اس سے قبل بھی سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی مبینہ آڈیوز منظر عام پر آ چکی ہیں، جن میں وہ توشہ خانہ سے سابق وزیر اعظم عمران خان کی حاصل کردہ اشیا سے متعلق گفتگو کرتی ہیں۔

ایک آڈیو میں وہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری کے ساتھ اس وقت کے وزیر اعظم عمران خان کی کچھ گھڑیاں بیچنے سے متعلق بات کرتے ہوئے سنی جا سکتی ہیں۔

اس سے بھی قبل ایک اور آڈیو میں سابق خاتون اول پاکستان تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ونگ کے انچارج ڈاکٹڑ ارسلام خالد کو عمران خان اور پی ٹی آئی کے مخالفین کو سوشل میڈیا پر غدار ٹیگ کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے سنی جا سکتی ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی سیاست