ہزاروں مربع فٹ بڑا پیزا بنانے کا مقصد ریکارڈ سازی یا غریبوں کی مدد؟

امریکی شہر لاس اینجلس میں نجی کمپنی نے 14 ہزار مربع فٹ رقبے پر محیط پیزا تیار کر کے عالمی ریکارڈ قائم کرنے کی کوشش کی ہے۔

امریکہ کے شہر لاس اینجلس میں ’دنیا کا سب سے بڑا پیزا‘ بنانے کی کوشش میں 14 ہزار مربع فٹ رقبے پر محیط پیزا تیار کیا گیا ہے۔

پیزا بنانے والی امریکی کمپنی کے اہلکار ڈیوڈ گریوز کا کہنا تھا کہ اتنا بڑا پیزا بنانے کا مقصد عالمی ریکارڈ قائم کرنا ہے اور اس کی منصوبہ بندی کئی مہینوں سے جاری تھی۔

انہوں روئٹرز کو بتایا کہ میگا پیزے کو 68 ہزار ٹکڑوں میں کاٹا جائے گا جو بعد ازاں شہر کے فوڈ بینک یا خیراتی اداروں کو عطیہ کر دیے جائیں گے۔

لاس اینجلس کے کنونشن سینٹر میں پیزے کی تیاری کے دوران درجنوں کارکنان نے حصہ لیا جنہیں آٹے اسے ڈوو بناتے، اسے زمین پر بچھاتے، اس پر پنیر، پیپرونیز اورمختلف قسم کی ساسز ڈالتے دیکھا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس پیزے کی تیاری میں کچھ خودکار مشینیں بھی استعمال کی گئیں جبکہ کارکنوں کو پینٹ کے برشز کی مدد سے ساسز آٹے سے بنے ڈوو پر لگاتے اور پھیلاتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

پیزے کی تیاری میں درجنوں کارکنوں نے حصہ لیا اور انہیں ہدف پورا کرنے میں تقریباً 48 گھنٹے لگے۔

ڈیوڈ گریوز نے بتایا کہ کارکنوں نے سب سے پہلے آٹے کے مستطیل سلائسز بنا کر پیزے کی بنیاد رکھی، جس کے بعد اس پر چٹنی، پنیر اور پیپرونی ڈالے، اور سب سے آخر میں ایک گرم کرنے والی مشین زمین پر پڑے ناپختہ پیزے پر پھیر کر اسے پکایا گیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس بڑے پیزے کی تیاری میں تقریباً ساڑھے 12 ہزار کلو گرام آٹا، پیزا ساسز اورپنیر، جبکہ چھ لاکھ سے زیادہ پیپرونیز استعمال کیے گئے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا