وزیر خزانہ کا پیٹرول کی قیمت میں 35 روپے اضافے کا اعلان

اسحاق ڈار نے کہا کہ پیٹرول کی بڑھتی عالمی قیمتوں اور روپے کی قدر میں کمی کے باوجود وزیراعظم کی ہدایت پر ہم نے کم از کم قیمت بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 50 روپے اضافے کی قیاس آرئیوں کی وجہ سے مارکیٹ میں مصنوعی قلت کی اطلاعات تھیں: اسحاق ڈار(اے ایف پی)

حکومت نے اتوار کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ٹی وی پر نشر ہونے والے ایک مختصر ویڈیو پیغام میں بتایا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں 35 ، 35 روپے اضافہ ہوا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق فورا ہو گا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ سوشل میڈیا پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 50 روپے اضافے کی قیاس آرئیوں کی وجہ سے مارکیٹ میں مصنوعی قلت کی اطلاعات تھیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ گذشتہ ہفتے پاکستانی روپے کی قدر میں کمی واقع ہوئی ۔۔۔ اور اب ہم عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات میں 11 فیصد اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

وزیر خزانہ کے مطابق گذشتہ چار مہینوں میں پیٹرولیم مصنوعات میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا، بلکہ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں کمی ہوئی تھی۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ بین الاقوامی قیمتوں اور روپے کی قدر میں کمی کے باوجود وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر ’ہم نے ان چار مصنوعات کی کم از کم قیمت بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ عوام پر کم بوجھ پڑے۔‘

ان کے بقول: ’ہم نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 35 روپے اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 18 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

قیمتوں میں اضافے کے بعد اب پیٹرول 249 روپے 80 پیسے فی لیٹر، ہائی سپیڈ ڈیزل 262 روپے 80 پیسے فی لیٹر، مٹی کا تیل 189 روپے 83 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل  187 روپے فی لیٹر فروخت ہو گا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی معیشت