امدادی سامان پاکستان کے بجائے ترکی سے ہی خرید رہے ہیں: ایدھی فاؤنڈیشن

ایدھی فاؤنڈیشن کے سعد ایدھی نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ ترکی میں متاثرین زلزلہ کے لیے امدادی سامان پاکستان سے لانے پر اخراجات زیادہ آتے ہیں، جبکہ ترکی میں شاید پاکستانی مال کو پسند بھی نہ کیا جائے۔

شام اور ترکی میں زلزلے سے متاثر ہونے والے علاقوں میں امدادی مشن چلانے والی پاکستان کی معروف فلاحی تنظیم ایدھی فاؤنڈیشن کے سعد ایدھی نے کہا ہے کہ ترکی میں متاثرین زلزلہ کی امداد کے لیے تمام سامان پاکستان کے بجائے ترکی سے ہی خریدا جا رہا ہے۔ 

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ترکی میں کیسری کی جنرل سٹور  سے امدادی سامان کی خریداری کے دوران انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو کرتے ہوئے سعد ایدھی نے کہا: ’اگر ہم امدادی سامان پاکستان سے خریدیں تو وہ انتہائی سستا ہو گا، لیکن اس کو یہاں لانے کے لیے اخراجات انتہائی زیادہ ہوں گے، اس لیے مہنگا ہونے کے باوجود سامان ترکی سے ہی خریدا جا رہا ہے۔

’اس کے علاوہ مقامی لوگوں کو پاکستان کی اشیا شاید پسند بھی نہ آتی، اس لیے بھی ہم نے سامان مقامی مارکیٹ سے خریدا۔‘

سعد ایدھی کے مطابق ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے ترکی کے زلزلہ متاثرین میں 50 ہزار متاثرہ خاندانوں کی امداد کا فیصلہ کیا گیا ہے، جن میں سے اب تک سات سے آٹھ ہزار خاندانوں کو امداد فراہم کی جا چکی ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا