راولپنڈی کا ڈھابہ جہاں اشاروں سے آرڈر دیا جاتا ہے

اگر آپ راولپنڈی میں اس ڈھابے پر چلے گئے تو آپ کو ہاتھوں کے اشاروں کی مدد سے بیرے کو آرڈر دینا پڑے گا۔

راولپنڈی کی ایک جدید بستی میں ایک انوکھا ٹرک ڈھابہ موجود ہے، جسے قوتِ سماعت و گویائی کی صلاحیتوں سے محروم تین لڑکے چلاتے ہیں۔

’ابے کھاؤ‘ نامی ریستوران ایک چھوٹے سے ٹرک یا ٹرالے میں قائم کیا گیا ہے، جس کی خاص بات اس پر بنے ہاتھوں کے اشارے ہیں، جبکہ ٹرک کی باڈی کے علاوہ ریستوران کے مینو کارڈ پر بھی ہاتھوں کے اشارے چھپے ہوئے ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

شام کے بعد سے رات گئے کھلنے والے اس ڈھابے کے عملے میں شامل تینوں لڑکے قوت گویائی اور سماعت سے محروم ہونے کے باعث بول سکتے ہیں نہ ہی سننے کے قابل ہیں، اور اس لیے وہ سارا کام اشاروں کی زبان میں کرتے ہیں۔

ریستوران میں آنے والے گاہکوں کو بھی اشاروں کی زبان سے کام لینا پڑتا ہے، اور آرڈر دینے کے لیے وہ ہاتھوں کے اشاروں سے بیرے کو سمجھاتے ہیں۔

مینو کارڈ پر ہر آئٹم کے سامنے مخصوص اشارے چھپے ہوئے ہیں، اور گاہکوں کو انہی اشاروں کی مدد سے اپنا آرڈر دینا پڑتا ہے۔

مینو کارڈ کے علاوہ ڈھابے کی دیواروں پر بھی کچھ اشارے موجود ہیں، جو اس ریستوران میں آنے والے گاہکوں کے لیے عملے کے ساتھ گفتگو میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا