مصنوعی ذہانت: دنیا کے ارب پتیوں کو غربت میں دیکھیں

ڈیجیٹل آرٹسٹ گوکل پلائی نے مصنوعی ذہانت کے پروگرام مڈجرنی کا استعمال کرتے ہوئے ’سلم ڈاگ ملینیئر‘ نامی سیریز میں بل گیٹس، مارک زکربرگ، وارن بفیٹ، جیف بیزوس، ایلون مسک اور مکیش امبانی کی تصاویر بنائی ہیں۔

تصاویر کا یہ کولاژ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی آٹھ اکتوبر 2022 کو مینڈن، نیواڈا ایئرپورٹ پر موجود تصویر اور ایلون مسک کی وِلمنگٹن، ڈیلاویئر میں 12 جولائی 2021 کی تصویر سے بنایا گیا ہے (اے ایف پی)

ایک  انڈین آرٹسٹ نے ایلون مسک سے لے کر مکیش امبانی تک، دنیا کے امیر ترین افراد کو غریب تصور کرتے ہوئے مصنوعی ذہانت کے استعمال سے ان کی تصاویر تیار کی ہیں۔

ڈیجیٹل آرٹسٹ گوکل پلائی نے مصنوعی ذہانت کے پروگرام مڈجرنی کا استعمال کرتے ہوئے ’سلم ڈاگ ملینیئر‘ نامی سیریز میں بل گیٹس، مارک زکربرگ، وارن بفیٹ، جیف بیزوس، ایلون مسک اور مکیش امبانی کی تصاویر بنائی ہیں۔

ان کی بنائی گئی مائیکروسافٹ کے شریک بانی کی تصویر کو10 ہزار سے زائد مرتبہ پسند کیا گیا، جس میں وہ ایک جھونپڑی کے باہر برہنہ سینے کے ساتھ کھڑے ہیں اور سرمئی رنگ کے کپڑے کی تہبند کے علاوہ کچھ نہیں پہنا ہوا۔

انڈین ارب پتی مکیش امبانی اپنے ٹویڈ سوٹ میں ملبوس نہیں ہیں بلکہ انہوں نے ایک پرانی، بظاہر بغیر دھلی اور بڑے سائز کی ٹی شرٹ اور نیلی پتلون پہن رکھی ہے اور کچرے کے ڈھیر کے پاس کھڑے ہیں۔

ان کی پوسٹ میں میٹا ورس کے سربراہ  مارک زکربرگ کو دھول سے اٹی ہوئی ٹی شرٹ اور نیلے رنگ کی شارٹس میں ملبوس ایک کچی آبادی کے درمیان کھڑا دکھایا گیا ہے۔ مصنوعی ذہانت کی تیار کردہ تصویر میں امریکی بزنس مین وارن بفیٹ کو قدرے گندی سفید ٹی شرٹ اور کھلی زپ والے ٹراؤزر میں ملبوس ہیں۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Gokul Pillai (@withgokul)

ایک صارف کا کہنا تھا، ’وارن بفیٹ یہاں بھی امیر دکھائی دے رہے ہیں۔‘

رواں ماہ کے  شروع میں مصنوعی ذہانت کی تیار کردہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں جن میں مارک زکربرگ فرانسیسی لگژری برانڈ لوئس ووٹن کے کپڑے پہن کر ریمپ پر واک کر رہے تھے۔

مارچ میں مصنوعی ذہانت کے شوقین ایک شخص جیو جان ملور نے انسٹاگرام پر متعدد تصاویر پوسٹ کی تھیں جن میں گیم آف تھرونز کے کردار ڈینیریس ٹارگیرین، جون سنو اور آریا سٹارک کو انڈین شاہی لباس میں دکھایا گیا تھا۔

انہوں نے لکھا، ’اگر جارج آر آر مارٹن گیم آف تھرونز کے لیے کسی  انڈین کاسٹیوم ڈیزائنر کی خدمات حاصل کرتے ہیں۔‘

گذشتہ ماہ کے شروع میں پوپ فرانسس کی ایک تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں وہ سفید رنگ کے پفر کوٹ میں سٹائلش نظر آرہے تھے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

امریکی خاتون ماڈل کرسی ٹیگن سمیت بہت سے سوشل میڈیا صارفین نے اس بات پر الجھن کا اظہار کیا کہ آیا یہ فیشن ایبل تصویر حقیقی ہے یا نہیں۔

انہوں نے لکھا، ’میں نے سوچا کہ پوپ کی پفر جیکٹ اصلی تھی اور میں نے اس کے متعلق دوسری بار سوچا بھی نہیں، میں ٹیکنالوجی کے مستقبل میں کسی صورت بچ نہیں سکتی۔‘

مصنوعی ذہانت کی تیار کردہ ایک اور تصویر وائرل ہوئی ہے جس میں امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نارنجی رنگ کا جیل والا سوٹ پہن رکھا ہے۔

جعلی تصاویر نے قانون سازوں اور ماہرین میں تشویش پیدا کردی ہے جنہیں خدشہ ہے کہ اس سے نقصان دہ غلط معلومات پھیل سکتی ہیں۔

© The Independent

زیادہ پڑھی جانے والی ٹیکنالوجی