پاکستان میں موجود ترکوں کی اکثریت نے اردوغان کو ووٹ دیا

ترکی کے انتخابی قوانین میں بیرون ملک مقیم ترک شہریوں کو انتخابات میں ووٹ ڈالنے کی اجازت ہے۔ حالیہ انتخابات میں توقع کی جا رہی تھی کہ 73 ممالک میں 34 لاکھ سے زائد تارکین وطن ترک شہری انتخابات میں ووٹ ڈالیں گے۔

پاکستان میں موجود ترک سفارت خانے میں ترک شہری چھ سے سات مئی کے دوران اپنا ووٹ کاسٹ کر رہے ہیں (تصویر: ترک سفارت خانہ، اسلام آباد)

پاکستان میں موجود ترک شہریوں نے بھی صدارتی انتخابات کے دوران حق رائے دہی کا استعمال کیا اور ان کی اکثریت نے موجودہ صدر اردوغان کے حق میں ووٹ دیا۔

ترکی کی سرکاری خبر رساں ایجنسی انادولو ایجنسی کے مطابق پاکستان میں موجود 394 ترک شہریوں نے ووٹنگ کے عمل میں حصہ لیا جن میں سے 67 فیصد نے اپنا ووٹ صدر اردوغان کے حق میں دیا اور 26 فیصد نے ان کے حریف کمال کلچ داروغلو کو ووٹ دیا۔

اگر ترکی کے مجموعی نتائج کا جائزہ لیں تو یہ نمبر واضح طور پر تبدیل ہوتے دکھائی دیتے ہیں۔ اس خبر کے فائل کرنے تک صدر اردوغان کے پاس 49.39 فیصد ووٹ ہیں اور کمال کلچ داروغلو کے پاس 44.97 فیصد ووٹ ہیں۔ انتخابات جیتنے کے لیے 50 فیصد ووٹ حاصل کرنا ضروری ہے۔

صدارتی انتخابات کے ساتھ ساتھ پارلیمانی انتخابات میں بھی پاکستان میں موجود ترک شہریوں نے حصہ لیا۔ تاہم ابھی تک اس کے مکمل نتائج سامنے نہیں آئے۔ ابھی تک جاری کیے گئے 83.33 فیصد نتائج کے مطابق 55.89 فیصد پاکستان میں موجود ترک شہریوں نے صدر اردوغان کی جماعت کے اتحاد کو ووٹ دیا اور 21.10 فیصد نے ان کے حریف اتحاد کو ووٹ دیا۔

پاکستان کے علاوہ بیشتر مغربی ممالک میں صدر اردوغان کو اپنے حریف کے مقابلے میں کم ووٹ پڑے۔ امریکہ، برازیل، کینیڈا، برطانیہ، سپین، پرتگال، اور اٹلی میں کمال کلچ داروغلو کو برتری رہی۔ اس کے علاوہ روس، چین، اسرائیل، اور آسٹریلیا میں موجود ترک شہروں نے بھی اکثریت میں کمال کلچ داروغلو کو ووٹ دیے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

تاہم خلیجی و مسلمان اکثریت ممالک میں اردوغان برتری میں نظر آئے۔ ایران، عراق، سعودی عرب، مصر، لیبیا، الجیریا، اور مراکش میں اردوغان آگے رہے۔

بیرون ملک مقیم ترکوں کو ووٹنگ کی اجازت:

ترکی کے انتخابی قوانین میں بیرون ملک مقیم ترک شہریوں کو انتخابات میں ووٹ ڈالنے کی اجازت ہے۔ حالیہ انتخابات میں توقع کی جا رہی تھی کہ 73 ممالک میں 34 لاکھ سے زائد تارکین وطن ترک شہری انتخابات میں ووٹ ڈالیں گے۔

بیرون ملک مقیم ترکوں کے لیے ووٹنگ کے مرحلے کا آغاز 27 اپریل کو ہوا اور اس کا اختتام نو مئی کو ہوا۔

پاکستان میں موجود ترک سفارت خانے میں ووٹنگ کا عمل چھ سے سات مئی کے بیچ ہوا۔ انادولو ایجنسی کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں کل ایک ہزار دو سو 33 ترک شہری مقیم ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا