شاندانہ گلزار ایم پی او کے تحت گرفتار، جیل منتقل: اسلام آباد پولیس

سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آپریشنز اسلام آباد ملک جمیل نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ ’شاندانہ گلزار کو مینٹیننس آف پبلک آرڈر (ایم پی او) کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔‘

(تصویر: شاندانہ گلزار فیس بک)

اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار کو گذشتہ روز اسلام آباد سے ایم پی او کے تحت گرفتار کر لیا گیا ہے۔

سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آپریشنز اسلام آباد ملک جمیل نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ ’شاندانہ گلزار کو مینٹیننس آف پبلک آرڈر (ایم پی او) کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔‘

انہوں نے بتایا کہ گرفتاری کے بعد انہیں اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔

شاندانہ گلزار کی گرفتاری سے متعلق معاملہ منظر عام پر تب آیا جب پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل عمر ایواب خان نے اس حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اعلان کیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے کہا وہ اسلام آباد پولیس کے ہاتھوں گن پوائنٹ پر شاندانہ گلزار کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

اس حوالے سے انڈپینڈنٹ اردو نے شاندانہ گلزار کی والدہ سے ان کا موقف لینے کے لیے متعدد مرتبہ کوشش کی لیکن ان سے رابطہ ممکن نہیں ہو سکا۔

ان کی جماعت کی جانب سے ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے عدالت سے رجوع کرنے سے متعلق سوال پر پی ٹی آئی کے وکیل گوہر خان نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ قانونی طور پر انہیں گرفتاری کے بعد 24 گھنٹوں کے اندر عدالت میں پیش کیا جانا چاہیے۔

’پی ٹی آئی ان کی گرفتاری کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں کل درخواست دائر کرے گی۔‘

انہوں نے کہا کہ ’شاندانہ کی گرفتاری ایک غلط اقدام ہے، وہ کسی چیز میں ملوث نہیں ہے۔ نہ اس نے ایسا ٹوئٹ کیا اور نہ لوگوں کو اکسایا۔‘

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی سیاست