اسرائیل کا ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف انڈین جیت کا جشن

سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس پر اسرائیل کے سرکاری اکاؤنٹ سے ورلڈ کپ 2023 میں پاکستان کی انڈیا کے ہاتھوں شکست پر خوشی کا اظہار کیا گیا ہے۔

 14 اکتوبر، 2023 کو انڈیا اور پاکستان کے درمیان احمد آباد کے نریندر مودی سٹیڈیم میں کھیلے جانے ورلڈ کپ میچ میں پاکستانی بلے باز کی وکٹ لینے پر انڈیا کے کھلاڑی جشن منا رہے ہیں(تصویر سجاد حسین/اے ایف پی)

سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس پر اسرائیل کے سرکاری اکاؤنٹ سے ورلڈ کپ 2023 میں پاکستان کی انڈیا کے ہاتھوں شکست پر خوشی کا اظہار کیا گیا ہے۔

ایکس پر پوسٹ کی جانے والی ایک ٹویٹ میں اسرائیل نامی اکاؤنٹ نے لکھا کہ ’ہم انڈین دوستوں کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ یکجہتی کے اظہار سے متاثر ہوئے ہیں۔‘

مزید لکھا گیا کہ ’ہم خوش ہیں کہ ورلڈ کپ کے دوران انڈیا نے پاکستان بمقابلہ انڈیا میچ میں فتح حاصل کی اور پاکستان اپنی فتح حماس ‘دہشت گردوں‘ کے نام کرنے کے قابل نہ ہو سکا۔‘

انڈیا میں اسرائیلی سفیر ناؤر گیلون نے بھی انہی الفاظ پر مبنی ایک ٹویٹ کی۔ جس میں پوسٹ کی جانے والی تصاویر میں ایک انڈین شہری سٹیڈیم کے اندر اور باہر ایک تصویر اٹھائے ہوئے ہیں۔

جس میں اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو اور انڈین وزیراعظم نریندر مودی کو ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے دیکھا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ان تصاویر کے ساتھ اسرائیل کی حمایت پر مبنی ایک پیغام بھی لکھا ہوا ہے۔

اسی ٹویٹ کو اسرائیلی وزارت خارجہ کے ایکس اکاؤنٹ سے بھی ری ٹویٹ کیا گیا ہے۔

پاکستانی بلے باز محمد رضوان نے ورلڈ کپ میں سری لنکا کے خلاف میچ میں اپنی سینچری اور جیت کو ’غزہ کے بہن بھائیوں کے نام‘ کیا تھا۔

محمد رضوان کی اس پوسٹ کے بعد انڈین شائقین کی جانب سے انہیں سوشل میڈیا پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

گذشتہ روز بھی پاکستان اور انڈیا کے درمیان میچ کے دوران انڈین شائقین نے پاکستانی ٹیم کی بلے بازی کے دوران محمد رضوان کے خلاف نعرے بازی کی اور ان کے آؤٹ ہونے پر پویلین جاتے ہوئے نعرے لگانے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔

اسی طرح انڈیا کے مسلمان بولر محمد سراج کے نام کے ایک فیک اکاؤنٹ سے اسرائیل کے حق میں بھی ایک ٹویٹ کی گئی۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی سوشل