بنوں میں خود کش حملے میں دو شہری جان سے گئے: آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر کے ایک بیان کے مطابق گذشتہ شب بنوں میں ایک موٹر سائیکل سوار نے سکیورٹی فورسز پر خود کش حملہ کیا۔

19 جنوری 2014 کی اس تصویر میں پاکستان فوج کے اہلکار بنوں شہر میں ایک سیکیورٹی قافلے پر بم حملے کی جگہ کی طرف جانے والی سڑک کو گھیرے میں لیے ہوئے ہیں (اے ایف پی) 

پاکستان فوج کے محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں خود کش دھماکے کے نتیجے میں دو افراد جان سے گئے جبکہ دس دوسرے زخمی ہوئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے پیر کو جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق گذشتہ شب ضلع بنوں کے علاقے بکہ خیل میں ایک موٹر سائیکل سوار نے سکیورٹی فورسز کے قافلے میں گھس کر خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ 

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

’خود کش حملے کے نتیجے میں دو عام شہری جان سے گئے، جب کہ سات دوسرے شہری اور تین فوجی اہلکار زخمی ہوئے۔‘

آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق خود کش حملہ آور حافظ گل بہادر گروپ سے وابستہ تھا اور بعد ازاں اس کی شناخت ایک افغان شہری کے طور ہوئی ہے۔

بیان میں کہا گیا: ’علاقے میں پائے جانے والے دیگر دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے۔‘

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان