افغانستان کے پہلے باضابطہ سفیر چین میں تعینات: افغان دفترخارجہ

افغانستان وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ انتظامیہ کے سابق ترجمان مولوی اسد اللہ (بلال کریمی) اس عہدے کو سنبھالنے کے لیے نومبر کے اواخر میں چین پہنچے تھے۔

افغان سفیر بلال کریمی یکم دسمبر 2023 کو اپنی اسناد چینی وزارت خارجہ کے پروٹوکولز سربراہ ہانگ لی کے حوالے کرتے ہوئے (باختر نیوز ایجنسی)

افغانستان کی وزارت خارجہ کے مطابق طالبان انتظامیہ نے اپنے ایک سابق ترجمان کو چین میں سفیر مقرر کیا ہے جو 2021 میں اقتدار سنبھالنے کے بعد کسی بھی ملک میں ان کے پہلے سرکاری طور پر تسلیم شدہ سفیر ہیں۔

افغانستان وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ انتظامیہ کے سابق ترجمان مولوی اسد اللہ (بلال کریمی) اس عہدے کو سنبھالنے کے لیے نومبر کے اواخر میں چین پہنچے تھے۔

افغان وزارت خارجہ کے مطابق ’آج سفیر نے اپنی اسناد کی ایک کاپی چین کی وزارت خارجہ کے پروٹوکولز سربراہ ہانگ لی کے حوالے کی۔  اس ملاقات میں ہانگ لی نے افغان سفیر کا خیرمقدم کیا اور اسے چین اور افغانستان کے درمیان تعلقات کی ترقی میں ایک اہم قدم قرار دیا۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

’سفیر نے کہا کہ چین افغانستان کی قومی خودمختاری اور افغانستان کے عوام کے فیصلوں کا احترام کرتا ہے اور افغانستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرتا اور نہ ہی ماضی میں مداخلت کی ہے۔ مجھے چین میں امارت اسلامیہ کے سرکاری سفیر اور غیر معمولی نمائندے کے طور پر اپنا کام شروع کرنے پر خوشی ہے۔‘

وزارت خارجہ کے ترجمان عبدالقہر بلخی نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ وہ عوامی جمہوریہ چین میں افغانستان کے سرکاری طور پر تسلیم شدہ سفیر ہیں۔

روئٹرز کے مطابق چین کی وزارت خارجہ نے فوری طور پر تبصرہ کرنے کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا